خلا ء کا محکمہ

بھارت کے خلاء کے سفر میں بھارتی نجی شعبہ ساتھ ہی سفر کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


نجی کمپنیوں کو جلد ہی مصنوعی سیارہ خلاء کے بھیجنے اور خلاء سے متعلق سرگرمیوں کے معاملے میں برابر کے مواقع فراہم کرائے جائیں گے

Posted On: 11 OCT 2020 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 اکتوبر،      شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی اور توانی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ اسرو (خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم) نجی شعبے کے لیے اپنی سہولیات کو کھولنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خلاء کے محکمے میں کی جانے والی چند زبردست تاریخی اصلاحات کا ذکر کرتےہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آزاد بھارت کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا کہ سیاروں کی تحقیق، باہری خلا میں سفر وغیرہ کے لیے مستقبل کے پروجیکٹوں کو نجی شعبے کے لیے کھولا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بھی خود کفیل بھارت کی سمت میں  مودی حکومت کے آتم نربھر روڈ میپ کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد خلائی سرگرمیوں میں نجی شعبے کی شرکت کو فروغ دینا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QQ20.jpg

مزید وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی نجی شعبہ بھارت کے خلائی شعبے کے سفر میں ایک  ساتھی مسافر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ نجی کمپنیوں کو  مصنوعی سیارہ خلاء کے بھیجنے اور خلاء سے متعلق سرگرمیوں کے معاملے میں برابر کے مواقع فراہم کرائے جائیں گے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نئی اصلاحات کا مقصد ملک میں خلاء سے متعلق سرگرمیوں کو‘‘سپلائی پر مبنی ماڈل’’  سے ‘‘مانگ  پر مبنی ماڈل’’ میں تبدیل کرنا ہے۔ انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سنٹر(اِن –اسپیس) کی تشکیل سے  ایک میکنز تیار کیا جائے گا اور نجی شعبے کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اسرو کی سہولتوں اور دیگر متعلقہ اثاثوں کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  بتایا کہ نجی صنعتوں کو درخواستیں جمع کرانے کے لیے ایک ویب لنک فراہم کرایا گیا ہے۔ صنعتوں اور اسٹارٹ اپس سے موصول ہونے وا لی درخواستوں پر ایک اعلی سطحی کمیٹی کارروائی کرے گی۔

***************

م ن۔ اگ ۔ ر ا

U:6277     


(Release ID: 1663633) Visitor Counter : 305