ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
بھارت کے لیے فخر کا لمحہ: حکومت کی سفارش کے مطابق آٹھوں بیچوں کو بین الاقوامی بلیو فلیگ سرٹیفکیشن سے نوازا گیا: جناب پرکاش جاوڈیکر
Posted On:
11 OCT 2020 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 اکتوبر، بھارت کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے کہ پانچ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں واقع بھارت کے آٹھ بیچوں کو ایک بین الاقوامی جیوری کے ذریعے ‘‘بلیو فلیگ’’ سے نوازا گیا ہے۔ اس بین الاقوامی جیوری میں ممتاز ارکان یعنی یو این ای پی، یو این ڈبلیو ٹی او، ایف ای ای، آئی یو سی این شامل ہیں۔
جن بیچوں کو ‘بلیو فلیگ’ سے نوازا گیا ہے ان میں شیوراج پور (دوارکا - گجرات)، گھوگھلا (دیو)، کاسرکوڈ اور پاڈوبیڈری (کرناٹک)، کپاڈ (کیرالہ)، روشی کوندہ (آندھراپردیش)، گولڈن (پوری-اڈیشہ) اور رادھا نگر (انڈمان ونکوبار جزائر)شامل ہیں۔
بھارت کو بین الاقوامی جیوری کے ذریعے ساحلی خطوں میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے ‘‘بین الاقوامی بہترین طریقہ کار’’ کے تحت تیسرے انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘‘یہ بات کسی کرشمے سے کم نہیں کیونکہ کہ کسی بھی ملک کوایک ہی کوشش میں آٹھ بیچوں کے لیے ‘بلیو فلیگ’ سے نوازا گیا ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کی بھارت کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا بھی ہے’’۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں جناب جاوڈیکر نے کہا ‘‘بھارت‘ایشا بحر الکاحل’ خطے میں ایسا پہلا ملک بھی ہے جس نے محض 2 سال کی مدت میں یہ کرشمہ کر دکھایا ہے۔
جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات دیگر ایسے ایشیائی ملک ہیں جنھیں دو بلیو فلیگ بیچوں نوازا گیا ہے لیکن یہ کامیابی انھوں نے پانچ سے چھ برسوں میں حاصل کی۔
بھارت اب پچاس بلیو فلیگ ممالک کی لیگ میں شامل ہوگیا ہے اورہمیں ملک کے اس اعزاز پر فخر ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں ملک میں کامیابی کے اس سفر کو 100 بیچوں تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔
بھارت نے سال 2018 میں پائلٹ بیچوں (ساحلی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں سے ہر ایک میں ایک) کے فروغ کے لیے سفر شروع کیا تھا اور آئندہ ٹورسٹ سیزن 2020 کےلیے سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے مقصد سے آٹھ بیچوں کے پہلے سیٹ کی پیش کش کی تھی۔
ایس آئی سی او ایم، ایم او ای ایف سی سی نے اپنے آئی سی زیڈ ایم (ساحلی خطے کا مربوط بندوبست) پروجیکٹ کے تحت ایک شاندار پروگرام ‘بیمز’ (بیچ انوائرنمنٹ اینڈ ایستھیٹکس مینجمنٹ سروسز) شروع کیا تھا۔ جس کا مقصد بھارت کے ساحلی خطوں کا پائیدار فروغ تھا۔ اس کا مقصد فاؤنڈیشن آف انوائرنمنٹ ایجوکیشن، ایف ای ای ڈنمارک کے ذریعے ماحولیات کے سلسلے میں دیئے جانے والے بین الاقوامی سرٹیفکیٹ ‘بلیو فلیگ’ حاصل کرنا بھی تھا۔
بیمز پروگرام کا مقصدساحل سمندر اور بیچز پر آلودگی پر قابو پانا، بیچ پر سہولتوں کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا، ساحلی ایکو سسٹم اور قدرتی وسائل کا تحفظ اور صفائی ستھرائی، بیچ پر جانے والوں کے لیے تحفظ اور سکیورٹی کا ساحلی ماحولیاتی اصول وضوابط کے مطابق اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی کوشش کرنے والے مقامی حکام اور متعلقین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ پروگرام قدرت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے بیچ ٹورزم اور سیر وتفریح کو فروغ دیتا ہے اور اس سلسلے میں یہ منفرد ہے۔
***************
م ن۔ اگ ۔ ر ا
U:6284
(Release ID: 1663631)
Visitor Counter : 224
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam