امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ’سوامتو یوجنا‘ کے افتتاح پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
’’دیہی بھارت کو خوش حال بنانے کی سمت میں دن رات کام کررہے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے آج ’سوامتو یوجنا‘ کا افتتاح گرامین سوراج کی سمت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ نانا جی دیشمکھ کے یوم پیدائش پر ’سوامتو یوجنا‘ کا افتتاح انھیں سچا خراج عقیدت‘‘
’’مودی جی کے ذریعے غریبوں اور دیہی لوگوں کو اہل بنانا ہی ’آتم نربھر بھارت‘ کا حقیقی ہدف ہے اور ’سوامتو یوجنا‘ سے دیہی بھارت کے زمین مالکان کو ’ریکارڈ آف رائٹ‘ کا حق ملے گا۔ یہ اسکیم دیہی علاقے کے لوگوں کو ان کا حق اور احترام دینے کی ایک اختراعاتی کوشش ہے۔ اب انھیں آسانی سے بینکوں سے قرض حاصل ہوگا اور وہ بھی اپنے خوابوں کی تکمیل کرپائیں گے‘‘
Posted On:
11 OCT 2020 5:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 /اکتوبر 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ’سوامتو یوجنا‘ کے افتتاح پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ متعدد ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دیہی بھارت کی ترقی اور خوش حالی کے لئے رات دن کام کررہے ہیں۔ آج وزیر اعظم کے ذریعے ’سوامتو یوجنا‘ کا آغاز گرامین سوراج کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ اسکیم نانا جی دیشمکھ کو ان کے یوم پیدائش پر ایک سچا خراج عقیدت ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں وزیراعظم اور زراعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کا اس ویژنری اور تاریخی ’سوامتو یوجنا‘ کے افتتاح کے موقع پر شکریہ ادا کرتا ہوں جو بھارت میں گاؤں کو خودکفیل بنائے گی۔ یہ اسکیم دیہی بھارت کے زمین مالکان کو ’ریکارڈ آف رائٹس‘ دے گی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی جی کے ’آتم نربھر بھارت‘ کا حقیقی ہدف غریبوں اور دیہی لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ اسکیم دیہی علاقوں کے لوگوں کو ان کے حقوق اور احترام دینے کی ایک اختراعاتی کوشش ہے۔ اب وہ بینکوں سے آسانی کے ساتھ قرض حاصل کرسکیں گے اور وہ بھی اب اپنے خوابوں کی تکمیل کرنے کے اہل بن سکیں گے۔
سوامتو پنچایتی راج کی وزارت کی ایک مرکزی اسکیم ہے، جس کا افتتاح وزیر اعظم نے 24 اپریل 2020 کو پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد دیہی کنبوں کو ’ریکارڈ آف رائٹس‘ دستیاب کرانا اور انھیں پراپرٹی کارڈ جاری کرنا ہے۔
اس اسکیم کا نفاذ ملک بھر میں چار سال میں مرحلہ وار طریقے سے کیا جائے گا۔ اسے 2020-2024 کے دوران پورا کیا جانا ہے اور ملک کے تقریباً 6.62 لاکھ گاؤوں کا اس اسکیم کے تحت احاطہ کیا جانا ہے۔ اس میں ایک لاکھ گاؤوں کو تجرباتی مرحلے (پائلٹ فیز) میں 2020-21 کے دوران کور کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں اترپردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور کرناٹک کے گاؤوں کے ساتھ ساتھ پنجاب اور راجستھان کے سرحدی علاقوں کے کچھ گاؤں شامل ہوں گے۔ پنجاب اور راجستھان میں وہ کانٹینیوس آپریٹنگ سسٹم (سی او آر ایس) اسٹیشن نیٹورک بھی قائم کیا جائے گا۔
******
U-NO. 6280
(Release ID: 1663608)
Visitor Counter : 151