نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
لاک ڈاؤن کے بعد پریکٹس کیلئے لوٹنے پر ہندوستانی تیرانداز اپنی رفتار واپس پانے کی کوشش میں ، انتظامات سے مطمئن
Posted On:
09 OCT 2020 3:22PM by PIB Delhi
کورونا کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے بعد ہندوستان کی اولمپک امیدوں پر خصوصی زور دینے کیلئے ملک بھر میں کھیل سہولتیں کھول دی گئی ہیں۔ ہندوستان کے مرد اور خواتین تیر اندازپُنے میں واقع آرمی اسپورٹ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔ تیراندازی ٹیم کے لئے کیمپ 25 اگست کو شروع ہوا اور تیراندازپھر سے تربیت حاصل کرکے بہت خوش ہیں۔
اس سال کی شروعات میں ارجن ایوارڈ سے نوازے گئے اتنو داس نے کہا، ‘‘ٹریننگ کے لئے لوٹنے کے بعد پہلے کچھ دنوں تک یہ مشکل تھا کیوں کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے ہم مارچ میں بہت تیزی سے تربیت حاصل کررہے تھے۔ ٹریننگ کے درمیان یہ سب سے طویل وقفہ تھا جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں لیا تھا’’۔
ٹریننگ ابھی بھی شروعاتی مراحل میں ہے، جس میں کچھ ایتھلیٹوں نے اپنا کوارنٹائن حال ہی میں ختم کیا ہے۔ کوچ ماجھی سوائیاں نے کہا کہ اس وقت عام فٹنیس پر زیادہ ترجیح ہے، کھلاڑی دھیرے دھیرے کوارنٹائن سے باہر آرہے ہیں۔ ہم مضبوط اور حوصلے پر زور دینے کے ساتھ عام فٹنیس پر کام کررہے ہیں۔ ذہنی ودماغی پہلو پر کام کرنے کے لئے ایتھلیٹ یوگا اور دھیان کررہے ہیں’’۔
اے ایس آئی کے ذریعے کورونا وائرس کو روکنے کیلئے اپنائے گئے حفظاتی پروٹوکول اور دیگر احتیاطی اقدامات سے تیرانداز خوش ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہاں کا ماحول پوری طرح سے محفوظ ہے۔ دنیا کی سابق نمبر ایک خاتون تیرانداز دپیکا کماری نے کہا، ‘‘یہاں کے ا نتظامات بیحد اچھے ہیں۔ یہاں صاف صفائی ہے اور کھانے کاانتظام بہتر ہے۔ یہاں ہمارا بہت اچھی طرح سے خیال رکھا جارہا ہے’’۔
تیراندازی جیسے ذہنی طور پر چیلنج سے بھرپور کھیل میں، نئے حفاظتی پروٹوکول میں ایڈجسٹ ہونے میں انہیں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن تیراندازوں کو بھروسہ ہے اس سے بہت فرق نہیں پڑے گا اور کچھ مہینوں کی ٹریننگ سے انہیں اپنی پرانی رفتار کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
مردوں کی ریکرو ٹیم اور دپیکا نے اولمپک کے لئے کوٹا اسپاٹ حاصل کیا ہے جو جولائی-اگست 2021 میں منعقد کیا جائیگا۔ خواتین کی ریکرو ٹیم کو اگلے سال ہونے والے ورلڈ کوالیفکیشن ٹورنامنٹ میں اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کا آخری موقع ملے گا۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:6242
(Release ID: 1663343)
Visitor Counter : 165