کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے کوئلہ سیکٹر میں تحقیقی کاوشوں کیلئے ویب سائٹ جاری کیا


ویب سائٹ پر تکمیل شدہ اور جاری تحقیقی پروجیکٹ کی تفصیلات دستیاب ہیں

تحقیقی وترقیاتی پروجیکٹوں میں شفافیت کا فروغ

Posted On: 09 OCT 2020 5:32PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے سکریٹری جناب انیل جین نے کہاکہ ‘‘کوئلہ سیکٹر میں معلومات اور تحقیقی کاموں کی تشہیر اور فروغ میں یہ ویب سائٹ تعاون فراہم کریگا۔ کوئلہ سیکٹر میں تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے ویب سائٹ جاری کرتے ہوئے جناب جین نے ویب سائٹ کو تیار کرنے میں سی ایم پی ڈی آئی  کی کوششوں کی ستائش کی اور مشورہ دیا کہ کوئلہ کے سیکٹر میں مختلف اداروں کے ذریعے کی گئی تحقیقی وترقیاتی کوششوں کے ویب لنک ویب سائٹ میں دستیاب کریا جانا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-10-09at5.32.49PM2R6P.jpeg

کوئلے کی وزارت نے وزارت کی تحقیقی وترقیات (آر اینڈ ڈی) سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور کوئلہ سیکٹر میں تحقیقی اور ترقی کیلئے تحقیقی اداروں کو راغب کرنے کیلئے ویب سائٹ کی شروعات کی ہے۔ جناب انیل جین نے وزارت کی سائنسی تحقیقات کی قائمہ کمیٹی کی 56ویں میٹنگ کے دوران ویب سائٹ (https://scienceandtech.cmpdi.co.in/) کاافتتاح کیا۔ کول انڈیا کے آر اینڈ ڈی محکمہ، کانکنی کی منصوبہ اور ڈیزائن سے متعلق مرکزی ادارہ (سی ایم پی ڈی آئی)  نے اس ویب سائٹ کو ڈیزائن اور تیار کیا  ہے۔

یہ ویب سائٹ مختلف فارموں کے ساتھ کوئلہ سے متعلق تحقیقی پروجیکٹ کو نافذ کرنے کیلئے رہنما خطوط کے بارے میں تفصیل سے جانکاری فراہم کرتا ہے تاکہ کوئی بھی شخص یا ادارہ مقررہ طریقے سے تجویز پیش کرسکے۔ ویب سائٹ میں تکمیل شدہ پروجیکٹوں اور جاری تحقیقی پروجیکٹوں سے متعلق معلومات اور ان کے نتائج دستیاب کرائے گئے ہیں تاکہ ان میں شفافیت رہے اور پروجیکٹوں پر دوبارہ کام سے بچا جاسکے۔ ویب سائٹ پر کوئلہ اور لگنائٹ سیکٹر سے متعلق تصاویر، ویڈیو اور خبروں  کی کلیپنگ کے ساتھ ساتھ مختلف اشاعتیں بھی  شامل ہیں۔  ویب سائٹ  میں ملک کے مستقبل کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے کوئلہ تحقیق کے لئے شناخت شدہ اہم علاقوں کی بھی جانکاری دی گئی ہے۔

کوئلہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) پروجیکٹ کے ذریعے وزارت  کوئلہ اور لگنائٹ کے شعبوں میں تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیے رہا ہے، تاکہ کوئلے کی پیداوار، پیداواریت ، تحفظ اور استعمال کو بہتر بنایا جاسکے، ماحولیات اور صورتحال کا تحفظ کیا جاسکے تاکہ صاف ستھری کوئلہ ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبوں میں اصلاحات کیا جاسکے۔ کوئلے کی وزارت ان موضوعات پر مطالعے کیلئے مالی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔

فی الحال تحقیقی پروجیکٹس، کوئلہ اور لگنائٹ کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، آئی آئی ایس سی، این آر ایس سی، سی ایس آئی آر لیباریٹریوں اور دیگر معروف یونیورسٹیوں کے ذریعے نافذ کیے جارہے ہیں۔ تحقیقی پروجیکٹوں کیلئے نئے اہم شعبوں کی شناخت کوئلے کی وزارت کے ذریعے قائم کردہ ایک اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی کے ذریعے کی گئی ہے۔ انہیں سی ا یم پی ڈی آئی  ویب سائٹ پر اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کی بنیاد پر پورے سال کے دوران تحقیقی تجاویز پیش کیے جاسکتے ہیں۔

***************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6238


(Release ID: 1663321) Visitor Counter : 217