بھارتی چناؤ کمیشن
قومی/تسلیم شدہ ریاستی سیاسی پارٹیوں کے لیے کووڈ-19 کے دوران غیر رابطہ پر مبنی انتخابی مہم میں مدد کے لیے براڈ کاسٹ / ٹیلی کاسٹ کے وقت کو دوگنا کر دیا گیا
Posted On:
09 OCT 2020 6:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 اکتوبر: موجودہ کووڈ-19 وبائی امراض اور غیر رابطہ پر مبنی انتخابی مہم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، بھارت کے الیکشن کمیشن نے پرسار بھارتی کارپوریشن سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد، بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخاب، 2020 کے دوران ہر ایک قومی پارٹی اور بہار کی تسلیم شدہ ریاستی پارٹی کے دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو پر مختص کیے گیے براڈ کاسٹ / ٹیلی کاسٹ کے وقت کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عام لوگوں کی معلومات کے لیے، بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخاب، 2020 میں قومی / ریاستی سیاسی پارٹیوں کو مختص کیے گئے براڈ کاسٹ / ٹیلی کاسٹ کے وقت سے متعلق کمیشن کے آرڈر نمبر 437/TA-LA/1/2020/Communication مورخہ 9 اکتوبر، 2020 کو یہاں منسلک کیا جا رہا ہے۔
ای سی آئی کا آرڈر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
**************
م ن ۔ ق ت
U:6250
(Release ID: 1663231)
Visitor Counter : 182