امور داخلہ کی وزارت

صارفین امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے انتقال پُر ملال پرمرکزی  کابینہ کی تعزیت


مرحوم لیڈر کی آخری رسومات، پورےسرکاری اعزاز  کے ساتھ انجام دی جائیں گی

Posted On: 09 OCT 2020 12:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  09 اکتوبر 2020:  صارفین امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے انتقال پر ملال پرمرکزی  کابینہ نے  تعزیت پیش کی ۔

کابینہ نے رام ولاس پاسوان کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔

کابینہ نے جناب رام ولاس پاسوان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ اداکرنے کے لئے منظوری دی ۔

کابینہ صارفین امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے انتقال پرملال پر غم وافسوس کا اظہارکرتی ہے۔

ان کے انتقال سے ،ملک نے ایک سرکردہ لیڈر ،ایک بہترین پارلیمنٹیرین اور ایک قابل منتظم کھودیا ہے۔

بہار کے ضلع  کھگڑیا میں شاہربنی ّ کے مقام پر 5 جولائی 1946 کو پیدا ہوئے ۔ جناب رام ولاس پاسوان نے کھگڑیا کے کوسی اسکول  او ر پٹنہ یونیورسٹی  سے تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے ماسٹرآف آر ٹس ( ایم اے) ، بیچلرآف لا( ایل ایل بی ) کی سندیں حاصل کیں۔انہیں  اترپردیش کی جھانسی میں قائم بندیل کھنڈ یونیورسٹی کے ذریعہ ڈی لٹ  ( ہونورس کوسا ) کی سند سے بھی نوازا گیاتھا۔

جناب رام ولاس پاسوان ،بہار کے بہت مقبول لیڈروں میں سے ایک تھے اور انہیں بڑے پیمانے پر عوام الناس کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سمیکت سوشلسٹ پارٹی کے رکن کے طور پر 1969 میں  بہار کی ریاستی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اس کے بعد1977 میں وہ حاجی پور حلقے سے 6ویں لوک سبھا کے رکن کے طورپر ایک ریکارڈ مارجنگ کے ساتھ منتخب ہوئے۔ جناب پاسوان 1980 میں ساتویں لوک سبھا کے لئے جبکہ 1984 میں آٹھویں لوک سبھا کے لئے بھی دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ 1989 میں  وہ نویں  لوک سبھا کے لئے پھر سے منتخب ہوئے اور انہیں  لیبر اور بہبودکا مرکز  ی وزیر منتخب کیا گیا۔ 1996  میں وہ ریلوے کے وزیر بنے اور 1998 تک اسی عہدے پربرقرار رہے۔ اس کے  بعد اکتوبر  1999 سےستمبر 2001 تک  وہ مواصلات کے وزیر رہےتھے اور اس وقت انہیں  کوئلے اور کانکنی کا وزیر بنادیا گیا۔وہ اس وزارت میں اپریل 2002 تک وزیر بنے رہے۔2004 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد جناب پاسوان نے یونائیٹڈ پروگریسو  الائنس  سرکار شامل کی اور انہیں  کیمکلز اور فرٹیلائزر کا وزیر نیز فولاد کا وزیر بنادیا گیا۔

جناب پاسوان کو 2014  میں  16 ویں لوک سبھا کے لئے دلی میں منتخب کیا گیا اور انہوں نے  صارفین امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔2019  میں جناب پاسوان کو راجیہ سبھا کا رکن منتخب کیا گیا اور وہ بدستور صارفین امور ،خوراک  اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر کے طورپر برقرار رہے۔

جناب پاسوان دبے کچلے لوگوں کی آواز تھے  اور معاشرے کے حاشئے سے باہرکے طبقات کے کاز کے لئے  انہوں نے ہمیشہ جدوجہدجاری رکھی ۔

حکومت اور پوری قوم کی جانب سے کابینہ ، غم سے متاثرہ  ان کے اہل  خاندان کےساتھ ، تہ دل سے  تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6225


(Release ID: 1663050) Visitor Counter : 117