امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے جاری دھان کی سرکاری خرید میں ،پچھلے برس اسی مدت کے مقابلے میں، 33فیصدکا اضافہ
تقریباََ 1.7 کسانوں سے ،کم سے کم امدادی قیمت پر ،مجموعی طور سے 20.37 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی سرکاری خرید کی گئی
تمل ناڈو ،کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش اور آندھرا پردیش میں، خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے، دالوں اور تلہن کی سرکاری خرید کرنے کی منظوری دے دی گئی
Posted On:
08 OCT 2020 5:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 اکتوبر 2020: خریف مارکیٹ سیزن ( کے ایم ایس)،2021 کی آمد کا آغاز ہوچکا ہے اور حکومت کسانوں سے ، خریف 21-2020 کی فصلوں کی سرکاری خرید، اسی کم سے کم امدادی قیمت پرجاری رکھے ہوئے ہے جوکہ اس کی موجودہ کم سے کم امدادی قیمت کی اسکیموں کے مطابق ہے جیسا کہ پچھلے سیزن میں کیا گیا تھا۔
خریف مارکیٹ سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی سرکاری خرید میں اضافہ ہوگیا ہے جو کہ کیرالہ جیسی دیگر ریاستوں میں سرکاری خرید کی شروعات کے ساتھ سامنے آیا ہے اور جو کہ جاری سرکاری خرید والی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ابھی تک ملک کے تقریباَََ 1.7 کسانوں سےمجموعی طور پر 2037634 میٹرک ٹن دھان کی سرکاری خرید کی جاچکی ہے جس کی کم سے کم امدادی قیمت کی مالیت 3847.05 کروڑروپے ہے۔یہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران سرکاری خرید کے مقابلے میں 33فیصد سے زیادہ کا شاندار اضافہ ہے۔
علاوہ ازیں ریاستو ں کی جانب سے تجاویز پر مبنی ، خریف مارکیٹ سیزن 2020 کے لئے دالوں اور تلہن کی 30.70 ایل ایم ٹی کی سرکاری خرید کے لئے منظوری دے دی گئی ہے جوکہ تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ اوراترپردیش نیز آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے ہے اس کے علاوہ کوپرا کی 1.23 ایل ایم ٹی کی سرکاری خرید کے لئے منظوری دی گئی جو کہ آندھرا پردیش ، کرناٹک ،تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے ہے۔دیگر ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قیمت کی امدادی اسکیم ( پی ایس ایس )کے تحت دالوں ، تلہن او ر کوپرا کی سرکاری خرید کے لئے تجاویز موصول ہونے کے بعد منظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی سرکاری خرید اندارج شدہ کسانوں سے براہ راست 21-2020 کے لئے نوٹیفائڈ ایم ایس پی کے مطابق کی جاسکے ،اگر مذکورہ ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ریاست کے ذریعہ نامزد سرکاری خرید کی ایجنسیوں کے ذریعہ مرکزی نوڈ ل ایجنسیاں ،نوٹی فائڈ فصل کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کے ریٹ ایم ایس پی سے کم کردیتی ہیں۔
7 اکتوبر 2020 تک سرکارنے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 376. 65 میٹرک ٹن مونگ کی سرکاری خرید کی ہے جس کی کم سے کم امدادی قیمت 2.71 کروڑروپے ہے۔ اس سے تامل ناڈو اور ہریانہ میں 269 کسانوں کو فائدہ پہنچا اسی طرح 52.40 کروڑ کی قدر کی کم سےکم امدادی قیمت کے ساتھ کوپرے کی 5089 میٹرک ٹن سرکاری خرید کی گئی جس سے کرناٹک اور تامل ناڈو میں 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا۔ یہ مقدار آندھرا پردیش ، کرناٹک ،تامل ناڈو اور کیرالہ کے لئے 1.23 ایل ایم ٹی کی منظورشدہ مقدار سے الگ ہے۔ کوپرا اور اڑد کے سلسلے میں قیمتیں یاتو ایم ایس پی کے برابر ہیں یا اس سے زیادہ ہورہی ہیں۔ متعلقہ ریاستی سرکاریں مونگ اور خریف کی دیگر دالوں اورتلہن کے سلسلے میں سرکاری خرید کی شروعات کرنے کے لئے انتظامات کررہی ہیں۔
خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کپاس کی سرکاری خرید یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے اور 47 اکتوبر 2020 تک ہندوستان کی کاٹن کارپوریشن نے کم سے کم امدادی قیمت کے تحت 3525گانٹھوں کی سرکاری خرید مکمل کرلی ہے جس کی مالیت 994.28 لاکھ روپے ہے اور جس سے 753 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
*************
Ministry of Consumer Affairs, Food & Public Distribution
م ن۔اع ۔رم
U- 6215
(Release ID: 1663045)
Visitor Counter : 118