نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بھارت کی کھیل کود کی اتھارٹی  نے ،کرنی سنگھ  شوٹنگ رینج میں کلیدی اولمپک گروپ کے لئے، دو مہینے کی شوٹنگ کیمپ کی اجازت دے دی

Posted On: 08 OCT 2020 7:36PM by PIB Delhi

اولمپک کے کلیدی گروپ شوٹرز کے لئے دو مہینے کا ایک کوچنگ کیمپ نئی دیلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں 15 اکتوبر سے 14دسمبر 2020 ء تک منعقد کیا جائے گا۔

اس کیمپ میں 32 شوٹر (18 مرد اور 14 خواتین)، 8 کوچ، 3 غیر ملکی کوچ اور 2 امدادی عملہ ہوں گے۔اولمپک شوٹر کے جیتنے والے تمام 15 افراد اس کیمپ کا ایک حصہ رہیں گے، جو کہ 1.43 کروڑ کی لاگت سے منعقد کیا جائے گا۔

بھارت کی کھیل کود کی اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا‘‘کیمپ لگانا ضروری ہے، کیونکہ اولمپک جیسے کھیل کود مقابلوں کے لئے تیاری کا ایک حصہ ہے۔یہ کیمپ بھارت کی کھیل کود کی اتھارٹی کے معیاری اصولوں کے مطابق ہوگا۔’’

2018ء عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی رائفل شوٹر انجم مُدگِل، جنہوں نے ٹوکیو اولمپک کوٹہ بھی حاصل کیا ہے، اس کیمپ میں واپس آنے پر بہت خوش ہیں، جس میں انہیں یہ پتہ چلے گا کہ ان کی کھیل کود کی صلاحیت کس مرحلے پر ہے۔‘‘یہ بہت اچھا ہے کہ بھارت کی کھیل کود کی اتھارٹی اور این آر اے آئی نے یہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہمیں اولمپک میں جانے کےلئے صرف دس مہینے کے اندر ہی مطلوبہ پریکٹس فراہم کرے گا۔کیمپ کے ماحول میں باقاعدگی کے ساتھ شوٹنگ سے ہم یہ سمجھ سکیں گے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔’’

کورونا وائرس وبا ء کے دوران تمام شوٹرز اپنے آبائی وطن کی شوٹنگ رینج میں پریکٹس کررہے تھے اور یہ اولمپک کے کلیدی گروپ کے لئے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے پہلا مکمل اور باقاعدہ کیمپ ہوگا۔کیمپ میں ان کی پیش رفت کی نگرانی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ انہیں اولمپک میں شرکت کرنے میں مدد دیں گے۔

دِویانش سنگھ پنوار، جو کہ مردوں کے دس میٹر ایئر رائفل میں اول نمبر پر ہیں، اس کیمپ میں واپس آنے کے لئے پُر امید ہیں، جہاں قومی کوچ بھی موجود ہوں گے۔‘‘حالانکہ میں لاک ڈاؤن کے مدت کے دوران تربیت حاصل کررہا ہوں، البتہ کسی کیمپ میں اپنے ساتھی شوٹروں کے ساتھ  تربیت حاصل کرنا تیاری کے لئے کہیں زیادہ بہتر ہوگا، جس میں قومی کوچ ہماری پیش رفت کی نگرانی بھی کریں گے۔میں اس کیمپ کے بارے میں بہت پُر امید ہوں۔’’

ہندوستان کی قومی رائفل ایسو سی ایشن کے صدر جناب رنندر سنگھ نے کیمپ کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ‘‘ہمارے شوٹر لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر مشق کرتے رہے ہیں، لیکن کیمپ میں ایک ہی ساتھ مل کر ان کی تربیت کرنا ان کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہوگا۔ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہندوستان کی کھیل کود کی اتھارٹی نے اس دو ماہ کے تربیتی کیمپ کی منظوری دی ہے، جس میں ہمارے شوٹروں کو کارکردگی کی وہ سطح حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جو کہ لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل وہ قائم رکھے ہوئے تھے۔’’

ہندوستان نے ٹوکیو اولمپک کے لئے شوٹنگ میں ریکارڈ 15 کا کوٹہ حاصل کیا ہے اور عالمی رینکنگ کی بنیاد پر اب بھی کوٹہ حاصل کرسکتا ہے۔

 

********

م ن۔ا ع ۔ن ع

 (U: 6211)



(Release ID: 1662970) Visitor Counter : 104