سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے بارہ پلہ ڈرین سائٹ پر ’’ڈی بی ٹی-ڈی آئی آر اے سی کلین ٹیک ڈیمو پارک‘‘ کا افتتاح کیا
سووچھ بھارت اور آتم نربھر بھارت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے سیویج اور صنعتی آبی رقیق فضلے کے ٹریٹمنٹ کے لئے فروغ دی گئی ملک کی ٹکنالوجیوں کو بڑھاوا دیا جانا چاہئے: ڈاکٹر ہرشن وردھن
Posted On:
08 OCT 2020 5:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8 اکتوبر 2020/ سائنس اور ٹکنالوجی ، صحت اور خاندانی بہبود اور ارتھ سائنس کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ایک ورچوئل ایونٹ میں سرائے کالے خاں ، نئی دہلی کے سندر پور پارک کے پاس بارہ پلہ نالے مقام پر’’ ڈی بی ٹی- بی آئی آر اے سی کلین ٹیک ڈیمو پارک ‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دہلی کے لفٹننٹ گورنر جناب انل بیجل بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رینو سوروپ سکریٹری ، ڈی بی ٹی اور دیگر افسران ، سائنسداں اور اختراع کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ’’یہ کلین ٹیک ڈیمو پارک‘‘ نہ صرف اختراع کاروں /سرمایہ کاروں کے لئے بلکہ طلبا اور عام عوام میں بیداری پیدا کرنے اور فضلے کے انتظام کے لئے صاف ستھری تکنیکی حل کی مقبولیت کے لئے توجہ کا مرکز ہوگا۔ انہوں نے کہا ، ’’سیویج اور صنعتی گندے پانی کے ٹریٹ منٹ کے لئے فروغ دی گئی ملک کی تکنیکوں کوبڑھاوا دیا جانا چاہئے اور سووچھ بھارت اور آتم نربھر بھارت کے اہداف کا حاصل کرنے کے لئے ان کے کمرشل لائزیشن اور اپنالینے کے لئے وسیع تشہیر کی جانی چاہئے۔
لفٹننٹ گورنر جناب انل بیجل نے ڈی بی ٹی کے ذریعہ کی گئی اس پہل کا خیر مقدم کیا اور ذکر کیاکہ زمین اور پانی اہم قدرتی وسائل ہیں اور بائیوٹکنالوجی محکمے کی اس پہل کو ڈی ڈی اے کی طرف سے مضبوط حمایت اور تعاون دینے کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے قیمتی وسائل محفوظ رہیں۔
ڈی بی ڈی کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ نے کہاکہ کلین ٹکنالوجی فضلے کو ویلیو ڈیمانسٹریشن پارک کے طور پر بائیو ٹکنالوجی محکمے کی ایک اہم پہل ہے جو عمل اور تکنیکی معیارات کو اونچا کرتی ہےاور بڑے پیمانے پر مقامی اداروں اور دیگر شراکت داروں کی حصہ داری کے لئے بڑے پیمانے پر ٹکنالوجی کی تعینات کرتی ہے۔
ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی کلین ٹیک ڈیمو پارک کا استعمال بائیو ٹکنالوجی کے محکمے(ڈی بی ٹی) حکومت ہند اور بائیو ٹکلنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنٹ کونسل (بی آئی آر اے سی) کے تعاون سے اختراعی ویسٹ ٹو ویلیو ٹکنالوجیز کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک پی ایس یوہے ، اس پارک کا انتظام کلین انرجی انٹرنیشنل انکیوبیشن سینٹر (سی ای آئی آئی سی)، ایک سرکاری پرائیوٹ حصےد اری انکیوبیٹر قائم کرنے کےلئے مشترکہ طور پر ڈی بی ٹی ، بی آئی آر اے سی اور ٹاٹا پاور کے ذریعہ کیاجائے گا۔
ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کی امداد سے کچھ دیگر کچرےکے ٹریٹمنٹ کی تکنیک جن کامقصد سووچھ بھارت مشن میں تعاون کرنا ہے۔ اس موقع پر ورچوئل طریقے سے مظاہرہ کیاگیا۔
ڈی بی ٹی نے سووچھ مشن کے تحت بائیو میتھین نیشن، ویٹ لینڈس کی تعمیر الگل ٹریٹمنٹ اور واٹر میمبرین فلٹریشن سمیت نئی صاف ستھری ویسٹ ٹو ویلیو ٹکنالوجیزکے فروغ مظاہرہ اور پرموشن کے لئے متعدد پہلیں کی ہیں۔ بارہ پلہ نالے سے تیرتے ہوئےمبلے کی صفائی کے لئے ڈنمارک کے اشتراک کے ساتھ ڈی بی ٹی- ڈی ای ایس ایم آئی- اور نیدر لینڈ کے تعاون سے لوٹس ایچ آر پروجیکٹ پہلے سے ہی بارہ پلہ کے مقام پر کامیابی کے ساتھ نمائش کی جاتی ہیں۔ اس سائٹ پر ملک کے مختلف مقامات پر اسٹارٹ اپ کے ذریعہ فروغ دی گئی تکنیکی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6201
(Release ID: 1662956)
Visitor Counter : 190