وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے کیندریہ ودیالیوں کی چار نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا


اڈیشہ، راجستھان اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں ان نئے تیار شدہ کیمپس سے تقریباً 4000 طلبہ فیضیاب ہوں گے: وزیر تعلیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2020 4:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جمعرات کے روز چار کیندریہ ودیالیوں کی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا مجازی طور پر افتتاح کیا۔ تین ریاستوں میں کے وی کی جن چارعمارتوں کا افتتاح کیا گیا ہے وہ کے وی نایاگڑھ (اڈیشہ) ، کے وی مہولڈیہ ، ریرنگ پور (اوڈیشہ) ، کے وی ہنومان گڑھ (راجستھان) اور کے وی نمبر 3 فرید آباد (ہریانہ) ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XPAF.jpg

ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے براہ راست پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب رمیش پوکھریال' نشنک' نے کہا کہ تقریبا کل 70 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ یہ چار کیندریہ ودیالیہ اب تک عارضی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ، راجستھان اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں ان نئے تیار شدہ کیمپس سے تقریبا 4000 طلبہ فیضیاب ہوں گے۔ وزیر موصوف نے طلباء ، والدین ، اساتذہ ، پرنسپل اور ودیالیہ انتظامیہ کمیٹی کے ارکان کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ نئی عمارتیں چار کے وی میں درس و تدریس کے عمل کو مزید تقویت بخشیں گی اور ہمارے طلباء کے لئے نئی گنجائش کھولیں گی۔ جناب پوکھریال نے خصوصی طور پر ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے تمام منظور شدہ کیندریہ ودیالیوں کے لئے زمین کی منتقلی کے عمل میں تیزی لائیں جو عارضی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔

جناب پوکھریال نے بتایا کہ کے وی کی چاروں نئی عمارتوں کو ’گرین بلڈنگ‘ کے اصولوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بارش کے پانی کے تحفظ کے نظام کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ دیویانگ لوگوں کے لئے آسانی سے رسائی کے لئے عمارتیں رکاوٹ سے پاک تعمیر کی گئی ہیں۔ طلباء کی فٹنس کے تئیں حوصلہ افزائی کے لئے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے لئے کافی جگہ الاٹ کی گئی ہے۔

نو تعمیر شدہ کے وی عمارتوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

 

1. کے وی نایاگڑھ (اوڈیشہ)

اس ودیالیہ کو سال 2010۔11 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کلاس 1 سے 12 تک عارضی عمارت میں چل رہی ہے ۔ کے وی ایس نے

16.39

کروڑ کی لاگت سے ایک عمدہ عمارت تعمیر کی ہے جس میں تمام جدید سہولیات ہیں۔ اس وقت ریاست اوڈیشہ میں 62 کے وی ہیں۔

 

2.کے وی مہولڈیہ ، ریرنگ پور (اوڈیشہ)

اس ودیالیہ کو سال 2016-17 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کلاس 1 سے 11 تک ایک عارضی عمارت میں چل رہی ہے۔ کے وی ایس نے16.06کروڑ کی لاگت سے ایک عمدہ عمارت تعمیر کی ہے جس میں تمام جدید سہولیات ہیں۔ اس وقت ریاست اوڈیشہ میں 62 کے وی ہیں۔

 

3.کے وی ہنومان گڑھ (راجستھان)

اس ودیالیہ کو سال 2014-15 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کلاس 1 سے 10 تک عارضی عمارت میں چل رہی ہے۔ کے وی ایس نے16.06کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک عمدہ عمارت تعمیر کی ہے جس میں تمام جدید سہولیات اس وقت راجستھان ریاست میں 77 کے وی ہیں۔

 

4. کے وی نمبر 3 فرید آباد (ہریانہ)

اس ودیالیہ کو سال 2003-04 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کلاس 1 سے 11 تک ایک عارضی عمارت میں چل رہی ہے۔ کے وی ایس نے20.19کروڑ کی لاگت سے ایک عمدہ عمارت تعمیر کی ہے جس میں تمام جدید سہولیات ہیں۔ اس وقت ہریانہ ریاست میں 34 کے وی ہیں۔

**************

 

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6198


(ریلیز آئی ڈی: 1662843) وزیٹر کاؤنٹر : 137