ارضیاتی سائنس کی وزارت

محکمہ موسمیات نے اکتوبر سے دسمبر 2020 کے درمیان سمندری طوفان اور سمندری طوفان سے پہلے کے کاموں کے بارے میں ایک میٹنگ میں تیاریوں اور ضرورتوں کا جائزہ لیا اور اس سے متعلق منصوبہ تیار کیا

Posted On: 08 OCT 2020 9:05AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 اکتوبر ،2020   / بھارت کے محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے  6 اکتوبر کو طوفان سے پہلے کے کام کاج کے بارے میں ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ یہ میٹنگ آئی ایم ڈی کے موسمیات کے علوم کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ایم ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاتر کی چیئرمین شپ میں  اکتوبر سے دسمبر 2020 کے درمیان سمندر طوفان کے موسم سے متعلق تیاریوں  کا جائزہ لینے اور منصوبہ بندی کے لیے کی گئی۔ اس میں آئی ایم ڈی کی طرف سے متعلقہ فریقوں کے ساتھ نئے اقدامات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں آئی ایم ڈی ، اوسط درجے کے موسم سے متعلق پیش گوئی  کے قومی مرکز این سی ایم آر ڈبلیو ایس ، بھارتی فضائیہ، بھارتی بحریہ ، مرکزی آبی کمیشن ، آئی آئی ٹی دلی، سمندر سے متعلق اطلاعاتی خدمات کے بھارتیہ قومی مرکز ، قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی ایجنسی ، قدرتی آفات کی صورت میں کارروائی کرنے والی قومی فورس ، ماہی گیری کے محکمے ، وقت کی پابندی سے متعلق سیل ، بھارتیہ ریلوے کے ماہرین نے شرکت کی۔

آئی ایم ڈی کے ڈی جی ایم نے اپنے افتتاحی خطبے میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے یہ اظہار خیال آخری فاصلے تک پیش گوئی کرنے سے لے کر ان شعبوں تک پر بات چیت کی جن میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ آئی ایم ڈی نے  طوفان کا پتا لگانے ،  طوفان کی آمد ، اس کی شدت اور بھاری بارش ، سخت ہواؤں اور طورفان کے ابھرنے کے بارے میں پیش گوئی کے سلسلے میں خاطر خواہ بہتری حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان سے پہلے کے موسم میں آئی ایم ڈی طوفان کی آمد کے بارے میں مشاہدے اور پیش گوئی کے لیے ایک انٹر ایکٹیو ڈسپلے نظام شروع کرے گا۔

انہوں نے متعلقہ فریقوں کو آئی ایم ڈی کے ذریعے شروع کیے گیے مختلف موبائل ایپس کے بارے میں  بھی بتایا جس میں بجلی گرنے کے بارے میں پیش گوئی کے لیے   دامنی ، موسم کی پیش گوئی کے لیے موسم و امنگ شامل ہے۔ اس پیش گوئی میں سمندری طوفان سے متعلق وارننگ اور زرعی موسم سے متعلق مشوروں کے لیے میگھ دوت شامل ہے۔ شرکاء کو مفت رجسٹریشن کی سہولت کے بارے میں بھی بتایا گیا جو خطے کے لیے مخصوص موسمیاتی  مرکز کی ویب سائٹ  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in   پر دستیاب ہے تاکہ سمندری طوفان کے بارے میں کوئی بھی وارننگ حاصل کی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6190

 




(Release ID: 1662743) Visitor Counter : 100