کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے، امریکی کاروباری گھرانو ں پر زوردیا ہےکہ وہ ہندوستان کو آئندہ کے لئے اپنی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر دیکھیں
آج ہندوستان ، اعلیٰ معیاری مصنوعات ، وسیع ترعالمی مصروفیت اور عالمی تجارت کے وسیع تر حصہ بننے کے ذہن کے ساتھ، ماضی سے نکل رہا ہے: جناب گوئل
Posted On:
08 OCT 2020 9:33AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 اکتوبر 2020: کامرس اور صنعت نیز ریلویز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے امریکی کاروباری گھرانوں کو وزیراعظم کی بصیرت کا حصہ بننے اور ہندوستان کو اپنے لئے آئندہ کی سرمایہ کاری کی منزل بنانے کی دعوت دی ہے۔ بدھ کے روزعالمی مالیاتی اور سرمایہ کاری قیادت سے متعلق ہندوستان کے چیمبرآف کامرس – امریکہ سربراہ کانفرنس میں ورچوول طورپر خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہندوستان کی سرکار ذمہ داری ، کھلاپن اور تبدیلی کے تئیں پُرعزم ہے۔’’ہمیں وحدانیت کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے ۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مصروف ہونا چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ امریکی اور ہندوستانی عوام کے لئے ساجھا خوشحالی کا روشن مستقبل ہمارے سامنے ہے۔‘‘
یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی – ہندوستانی تعلقات آنے والے برسوں میں مضبوط سے مضبوط ترہوں گے ۔جناب گوئل نے کہا کہ ہم بڑھتے ہوئے تعلقات کی بلندیوں پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے سامنے مل جل کر کام کرنے کے لئے طویل سفر ہے، جوان وسیع تر اصلاحی اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے ہے ، جنہیں وزیر اعظم نے آتم نربھربھارت کے تحت شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ درمیان بے شمار روشن امکانات ہیں۔’’ ہم ایسے ساجھیدار ہیں جو ایک دوسرے پربھروسہ رکھتے ہیں اور ہم ایک ایسے ملک کے ساتھ کام کرنے کے لئے امریکی کاروباری گھرانوں کو بھروسے مند وسائل فراہم کرنے کی غرض سے وسیع اقدامات کرسکتے ہیں جو کہ شفافیت کا مرکز ہے اور جہاں ضوابط پر مبنی تجارت ہوتی ہے اور مذاکرات منعقد کئے جاتےہیں۔امریکہ اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارت 2017 میں 126 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2019 میں 145 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے۔ہم نے آئندہ 5 برسوں کے لئے اس کا 500 ارب ڈالر کا جو نشانہ مقرر کیا ہے ،اسے ہم حاصل کرسکتے ہیں۔‘‘
وزیر موصوف نے کہا کہ آج ہندوستان ، اعلیٰ معیاری مصنوعات ، وسیع ترعالمی مصروفیت اور عالمی تجارت کے وسیع تر حصہ بننے کے ذہن کے ساتھ ماضی سے نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت قدامت پسندی کے ساتھ رسائی کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت مستحکم فیصلوں اور مستحکم سرمایہ کاری کرنے کا ہے۔جناب گوئل نے کہا کہ مودی سرکار ایک بہت متنوع رسائی رکھتی ہے۔’’ ہم لال فیتے سے لا ل کارپیٹ کی جانب حرکت کررہے ہیں۔ہم ماضی کے جبڑوں سے باہر نکل کر ایک زیادہ کھلے اور آزاد بیرونی سرمایہ کاری کی منزل بننے کی جانب رواں دواں ہیں۔جیسا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’ ہمیں ہندوستانی معیشت کو کمان اور کنٹرول سے آزاد کرانا ہے اور اسے پلگ اینڈ پلے کی جانب لے جانا ہے۔ ‘‘
ملک میں جاری اصلاحات کی تفصیلات بتاتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ’’ہندوستان گورننس ، پالیسیوں ، کانکنی کے اطرافی قوانین ، خلائی تکنالوجی ،دفاع ، بینک کاری ، مالیاتی شعبوں ، لیبر اور زرعی اصلاحات کے ہندوستانی نظام کی اصلاح کرنے کی کوششوںمیں مصروف ہے۔ ہم نے ایک نئے سفرکا آغاز کیا ہے جو ہندوستان کو ان سطحوں پر لے جائے گا جو اس سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ ہم لاجسٹکس کی قیمت کو کم کرنے کے لئے لاجسٹکس سے متعلق اصلاحات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ ہم بہت سی ٹیکس اصلاحات بھی کررہے ہیں۔ہمارے یہاں دیوالیہ پن سے متعلق قوانین ناُفذ ہیں۔ ہندوستا ن کا کارپوریٹ ٹیکس دنیا میں سب سے کم ہے۔ میری اپنی وزارت پلگ اینڈ پلے اور کلسٹر کی فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ ہم ایک اصل واحد ونڈو نظام کی طرف دیکھ رہے ہیں جو کمپنیوں کاروباری گھرانوں کو ہندوستان میں کام کرنے کے لئے سہولت فراہم کر ے۔ہم بہتر ڈھانچے پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں۔ہم تیز تراندراج اور بنیادی ڈھانچے کی آسان تر دستیابی کا وعدہ کرتے ہیں۔‘‘
جناب گوئل نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ ہر ممکنہ موقع پر ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں ۔چاہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یا نیوکلیائی فراہم کرنے والے گروپوں میں ہندوستان کی رکنیت کا معاملہ ہو یا پھر کووڈ وبا کے پھیلاؤ کے دوران ضروری ادویہ کے لئے امریکی کی ضرورت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہنداور امریکہ تعلقات کا وسیع عکس اس باہمی تبادلہ خیال میں ظاہر ہوتا ہے جو امریکی وزیر خارجہ جناب ایم پومپیو اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ٹوکیو میں کوارڈ میٹنگ کے موقع پر کیا تھا ۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تیسری ہند- امریکی 2+2 مذاکرات اس مہینے کے اواخر یعنی 26 اور 27 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 6195
(Release ID: 1662736)
Visitor Counter : 143