ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

کابینہ نے  اسٹاک ہوم کنونشن کی فہرست کے تحت صحت اور ماحولیات کے لئے خطرناک سات کیمیکلز پر پابندی کی توثیق کی


ہندستان دنیا کو ایک مثبت پیغام دیتا ہے،  ہم صحت اور ماحولیات کے  خطرے کو برداشت نہیں کرتے ہیں: جناب پرکاش جاویڈکر

Posted On: 07 OCT 2020 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اکتوبر  2020/ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ  نے  آج اسٹاک ہوم کنونشن کی فہرست کے تحت مستقل 7 کاربنک آلودگیوں (پی او پی) پر پابندی عائد کردی ہے۔

مرکزی وزیر ماحولیات جناب  پرکاش جاویڈکر نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ، ’’آج کے فیصلے کے ساتھ ہندستان  دنیا کو ایک مثبت پیغام دے رہا ہے کہ ہم اس میدان میں سرگرم ہیں اور ہم  صحت اور ماحولیاتی خطرے کو  برداشت نہیں کرتے ہیں۔

اسٹاک ہوم کنونشن (پی او پیز)  انسانی صحت  اور ماحول کی حفاظت کے لئے  ایک عالمی  معاہدہ ہے جو کیمیاوی مادہ کی نشاندہی کرتے ہیں ، جو ماحول میں برقرار رہتے ہیں ،  جانداروں میں جمع ہو جاتے ہیں، انسانی صحت /ماحول کو  بری طریقے سے  متاثر کرتے ہیں اور طویل فاصلے تک  ماحولیاتی  نقل و حمل ( ایل آر ٹی )کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ پی او پیز کے انکشاف  سے کینسر، مرکزی اور پیرفیرل اعصابی نظام کو پہنچنے والے نقصان، مدافعتی نظام کی بیماریوں، تولیدی  حوارث اور نارمل نوزائیدہ بچوں اور بچوں کی نشو ونما میں  مداخلت کا باعث بن سکتے ہیں۔  رکن ممالک کے مابین مکمل سائنسی تحقیق ، غور و فکر اور بات چیت کے بعد  اسٹاک ہوم کنونشن کے  مختلف منسکلات میں پی او پیز   درج ہیں۔

محفوظ ماحول مہیا کرنے اور انسانی خطروں کو دور کرنے کی سمت میں اپنی   عہد بستگی کو دیکھتے ہوئے ماحولیات،  جنگل اور موسمیاتی تبدیلی  کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی ) نے  ماحولیاتی تحفظ (پروٹیکشن)  ایکٹ  1986 کے ضابطوں کے تحت 5 مارچ 2018 کو ’ریگولیوشن آف پرسسٹنٹ آرگنیک پولیوٹینٹس رولز کا اعلان کیا تھا۔  ان ضابطوں کے تحت  7 کیمیکلز  جنکے نام ہیں، (i)کلوڈیکون، (ii) ہیکسابوروموبی فنائل، (iii)ہیکسا گورمو بی فنائل ایتھر اور ہیپتا بروموڈائی فنائل ایتھر(کمرشل اوکٹا –بی ڈی ای) ، (iv)،ٹیٹرا بوروما ڈائی فنائل ایتھر اور پینٹا  برومو ڈائی فنائل ایتھر (کمرشیل پینٹا- بی ڈی ای) ، (v)پینٹا کلورو بیزی ، (vi) ہیکسا بورومو سائیکلوڈو ڈیکین،اور (vii) ہیکسا کلورو بوڈیڈین، جو پہلے سے ہی اسٹاک ہوم کنونشن کے تحت   پی او پی کی شکل میں درج ہیں، کی مینوفیکچرنگ  کاروبار ،  استعمال  اور امپورٹ اورایکسپورٹ پر پابندی عائد  کردی ہے ۔

پی اوپی کی توثیق کے لئے کابینی کی منظوری  ماحولیات  اور انسانی صحت کے حفاظت کے سلسلہ میں  اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو  پورا کرنے کے لئے  ہندستان کی عہد بستگی کا  مظاہرہ کرتی ہے۔  یہ کنٹرول کے طریقوں کو نافذ کرنے  ، انجانے میں  پیدا شدہ   کیمیکلزکے لئے عملی منصوبوں کو   فروغ دینے   اور نفاذ کے لئے ، کیمیکلز کے ذخیرے  کے ایجادات کو فروغ دینے  اور جائزہ  لینے کے ساتھ ساتھ   اپنی   قومی   نفاذ   منصوبے  (این آئی پی)  کو نافذ کرنے کے لئے  پی او پی پر حکومت کے پختہ ادارے کی جانب بھی  اشارہ کرتا ہے۔     توثیق کے عمل میں ہندستان کو این آئی پی کو  نافذ کرنے میں  عالمی ماحولیاتی سہولت (جی ای ایف )  مالی ذرائع تک   پہنچنے میں اہل بنائے گی۔

کابینہ نے اسٹاک ہوم کنونشن کے تحت کمیککلز کی توثیق کرنے کے لئے اپنے اختیارات کو مرکزی   وزیر داخلہ  (ایم ای اے) اور ماحولیات ، جنگل اور موسمیاتی تبدیلی (ایم ای ایس سی سی) کے تحت  پی او پی کے سلسلہ میں  پہلے ہی   گھریلو ضوابط کے تحت   نافذ کئے گئے عمل کو    منظم کرنے کے لئے سونپ دیا ہے۔   ہندستان نے اسٹاک ہوم کنونشن کو  13 جنوری ، 2006 کو آرٹیکل  25 (4) کے مطابق  توثیق دی تھی،  جس نے اسے  خود کو ایک ڈیفالٹ’’ آپٹ آؤر‘‘ صورتحال میں رکھنے کا اہل بنایا تاکہ  کنونشن کے  مختلف منسکلات میں ترمیم  تب تک  لاگو نہیں ہو  سکے  جب تک کہ   اسے نافذ  نہ کیا جائے۔ توثیق /منظوری /رسائی  یا اپروول کا ذریعہ واضح طور سے اقوام متحدہ ڈیپازٹری کے پاس   جمع ہے۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6168



(Release ID: 1662632) Visitor Counter : 155