عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، کووڈ-19 کے باوجود گیہوں کی خریداری پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد زائد رہی
وبا کے دوران گیہوں، دالوں اور تلہن کی خریداری کے مراکز میں 3 گنا کا اضافہ ہوا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
07 OCT 2020 4:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی 07 اکتوبر :
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مودی حکومت نے کووڈ وبا کے دوران فصلوں کی زیادہ خریداری کو یقینی بنایا جو اس حساسیت کا اشارہ ہے جس کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی سربراہی میں ٹیم بحران کے اوقات میں کسان برادری کی ضروریات کا جواب دینے کے تئیں پرعزم ہے۔
بسوہلی اور ریاسی کے علاقوں کے کسانوں ، پنچایت نمائندوں اور مقامی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کووڈ -19 کے باوجود گندم کی خریداری گذشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ رہی اور قریب 390 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے باوجود مرکز نے کسانوں کے گھروں سے خریداری کو یقینی بنایا۔
زرعی شعبے کے لئے وبائی مرض کے دوران حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز نے کسانوں کے لئے خریداری اور دیگر فلاحی اقدامات کے لئے 75،000 کروڑ روپئے تقسیم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا حتی کہ گندم کے خریداری مراکز میں بھی کورونا بحران کے دوران 3 گنا کا اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح دالوں اور تلہن کے لئے خریداری مراکز بھی وبائی مرض کے دوران تقریبا تین گنا زیادہ ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں مودی سرکار نے کسانوں کے ہمہ گیر فائدے کے لئے متعدد اختراعی اصلاحات کئے جن میں سوائل ہیلتھ کارڈ ، پی ایم کسان سمان نیدھی یوجنا ، کسان کارڈ ، نیم کوٹیڈ یوریا ، مائیکرو آبپاشی ، ای منڈیوں اور ایف پی او کا قیام شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور اے پی ایم سی (زرعی پیداوار اور لائیو اسٹاک مارکیٹ کمیٹی) جاری رہے گی اور اسے کسی قیمت پر کبھی بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے متنبہ کیا کہ کچھ خود غرض مفادات ان کو ختم کئے جانے کے بارے میں خرافات پھیلا رہے ہیں ، جس کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
کسانوں کی خودکشی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ زراعت حامی تمام اقدامات اور نئے زرعی قوانین میں خصوصی تحفظ اور حفاظتی التزامات رکھے گئے ہیں جس سے کاشتکاروں کو راحت کی سانس ملے گی اور اس سے کسان خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا ، نئے اقدامات زرعی شعبے میں ایک نئے انقلاب کا آغاز کریں گے اور نوجوان نسل ایک نئے اور منافع بخش کاروبار کے طور پر اس پیشہ کو قبول کرے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ہر گاؤں کے ہر کسان تک پہنچیں اور ان کے خلاف جو بڑی سازش رچی جارہی ہے اس کی وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زرعی برادری وزیر اعظم نریندر مودی کے متعارف کرائے گئے بہت سارے فلاحی اقدامات سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوگی۔
ریاسی سے جن لوگوں نے حصہ لیا ان میں پدم دیو سنگھ ، منشی رام ، مہیندر کمار ، شنکر شرما اور دیگر شامل تھے۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U:6162
(Release ID: 1662594)
Visitor Counter : 220