ریلوے کی وزارت

حکومت ہند نے کولکتہ شہر اور اس کے آس پاس کے شہری علاقوں میں کولکتہ ایسٹ ویسٹ میٹرو راہداری کی منظوری دی


میٹرو لائن کی لمبائی 16.6 کلومیٹر ہے

پروجیکٹ کی لاگت 8575 کروڑ ہے

Posted On: 07 OCT 2020 4:08PM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی 07  اکتوبر :   

حکومت نے8574.98 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے کولکتہ ایسٹ۔ ویسٹ میٹرو کوریڈور پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت سے متعلق ریل وزارت کی تجویز کومنظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ میں مغربی بنگال میں سالٹ لیک سیکٹر -5 تا ہاوڑا میدان کے مابین ایک میٹرو راہداری کی تعمیر کی جانی ہے جس کی کل روٹ کی لمبائی 16.6 کلومیٹر ہے۔ اس پروجیکٹ پر کولکتہ میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ [کے ایم آر سی ایل] کے ذریعہ عملدرآمد کیا جا رہا ہے جو وزارت ریلوے کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے جس کا قیام ایک خصوصی نقل وحمل کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کا وبائی بیماری سے پہلے کا ہدف دسمبر ، 2021 تھا۔ اس پروجیکٹ میں بے پناہ تکنیکی چیلنجز بھی ہیں جس میں گنگا ندی اور ہاوڑا اسٹیشن کے نیچے سرنگ کی تعمیر اہم ہے۔ ہاوڑا اسٹیشن بھارت کا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن ہے اور کسی بڑی ندی کے نیچے یہ پہلی نقل وحمل کی سرنگ ہو گی۔

میگا پروجیکٹ کے تحت کلکتہ کے کاروباری ضلع کے درمیان مغرب میں ہاوڑا کے صنعتی شہر اور مشرق میں سالٹ لیک سٹی کے درمیان ایک محفوظ ، قابل رسائی اور راحت بخش عوامی نقل و حمل کے توسط سے ایک موثر ٹرانزٹ رابطہ کی تعمیر کی جائے گی۔ یہ راہداری کولکاتا میٹروپولیٹن ایریا یعنی ہاوڑا ، کولکاتہ کے کاروباری علاقہ اور سالٹ لیک میں نئی بستیوں کے تین سب سے اہم حصوں کو جوڑے گی۔ یہ ہاوڑا، سیالدہ اور سالٹ لیک سیکٹر۔5 کو بھی جوڑے گی جو کہ ایک آئی ٹی ہب ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت انٹرچینج ہب کی تعمیر سے متعدد ٹرانسپورٹ ذرائع کو آپس میں جوڑا جائے گا جس میں میٹرو، ذیلی۔ شہری ریلوے، پانی والے جہاز اور بس ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔ اس سے لاکھوں یومیہ مسافروں کی آمدورفت بلا رکاوٹ کے آسان ہو جائے گی۔

 

پروجیکٹ کے فوائد:

  1. محفوظ، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کر کے لوگوں کو فائدہ پہنچانا
  2. آمد ورفت کے وقت میں کمی
  3. ایندھن کی کھپت میں کمی
  4. سڑک بنیادی ڈھانچہ میں پونجی خرچ کی کمی
  5. آلودگی اور حادثات میں کمی
  6. ٹرانزٹ پر مبنی ترقی کو بڑھانا
  7. روزگار پیدا کرنا
  8. کولکاتہ میں ٹریفک کا مسئلہ کم ہو گا اور آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی
  9. آمد ورفت کے وقت میں کمی

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6161



(Release ID: 1662593) Visitor Counter : 178