نیتی آیوگ

نیتی آیوگ، ایم این آر ای اور انویسٹ انڈیا نے شمسی پی وی مینوفیکچرنگ کے بارے میں سمپوزیئم کا انعقاد کیا

Posted On: 07 OCT 2020 2:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 اکتوبر ،2020   / نیتی آیوگ ، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور انویسٹ انڈیا نے شمسی پی وی مینوفیکچرنگ سے متعلق ایک سمپوزیئم کا اہتمام کیا۔ جس کا عنوان تھا ’’انڈیا  کی پی وی سبقت 2020‘‘ ، اس سمپوزیئم کا انعقاد عالمی پی وی صنعت کو بھارت میں موقعوں کے بارے میں بتانے کے مقصد سے چھ اکتوبر کو کیا گیا۔

ابتدائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب آر کے سنگھ  نے،  جن کے پاس  بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی  کی وزارتیں بھی ہیں کہا ، ’’بھارت کے پاس سب سے زیادہ تیزی سے ابھرتی ہوئی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت موجود ہے  اور بجلی کی مانگ میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ قابل تجدید توانائی  ایک بڑی حد تک بجلی سپلائی کی جگہ لے رہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت صاف ستھری توانائی اختیار کرنے کا عہد بند ہے۔ 2030 تک 450 گیگا واٹ والی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے خاکے کے ساتھ بھارت کا منصوبہ ہے کہ نہ صرف گرڈ سے مربوط  شمسی اور قابل تجدید توانائی کا حامل ہوا جائے  بلکہ موبیلیٹی کے لیے ایک خاکہ بھی ہو جسے بجلی پر مبنی رسوئی کے لیے استعمال کیا جائے۔ آتم نربھر بھارت کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کے نتیجے کے طور پر ای او آئی ایس نے 20 گیگا واٹ کے موڈیول اور سیل بنانے کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ بھارت قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے تیزی سے اور سب سے بڑی مارکٹ کے طور پر ابھرے گا۔ ‘‘

اس تقریب میں بھارت اور دنیا کے 60 سرکردہ سی ای اوز نے شرکت کی، اس کے علاوہ اس تقریب میں دنیا کے بہت سے پی وی مینوفیکچرر ، ڈیولپرس ، انویسٹرس، دانشوروں اور سرکردہ پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6167

 

 



(Release ID: 1662592) Visitor Counter : 114