وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمہ نے بہار اور یو پی میں تلاشیاں لیں

Posted On: 07 OCT 2020 3:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 اکتوبر ،2020   / انکم ٹیکس محکمہ نے ایک موصولہ سراغ  کی بنیاد پر06.10.2020کو پٹنہ، ساسہ رام  اور وارانسی میں تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ کارروائی ایک شخص کے کیس میں کی گئی ہے جو کانکنی  اور ہوٹل صنعت کا کاروبار کرتا ہے۔ ایک بڑے کو آپریٹیو بینک کے ایک چیئرمین کے کیس میں بھی تلاشی کی کارروائی کی گئی۔

تلاشی کے دوران اس شخص کی ایک کار میں 75 لاکھ روپے کی رقم پائی گئی۔ اس کے نتیجے میں  کی جانے والی تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس رقم  کا کوئی حساب کتاب نہیں تھا اور اس کا تعلق ایک کوآپریٹیو بینک کے چیئر مین سے تھا۔ تلاشی کی دوران  یہ بغیر حساب کتاب والی رقم اور ان دستاویزات میں رقم کے لین دین کے بارے میں خاطر خواہ تفصیلات تھی۔ یہ رقم اور دستاویزات ضبط کر لی گئی ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن میں اس لین دین کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

آئی ٹی محکمہ اس شخص کے گھروں ، ایک ہوٹل اور مختلف گاڑیوں میں لگائی گئی رقم کے وسائل کی بھی تفتیش کر رہا ہے۔ تلاشی کے دوران جو دستاویزات پائی گئی ہیں ان سے یہ بھی انکشاف ہوتا ہے کہ ا س گروپ نے  پتھر کی بغیر حساب کتاب والی اور غیر قانونی کانکنی بھی کی ہے۔ مزید یہ بھی دیکھا گیا کہ کھاتوں کی کتابوں میں کروڑوں روپے کے قرض دکھائے گئے ہیں۔ ان قرضوں کی بھی اصلیت معلوم کی جا رہی ہے۔

بغیر حساب کتاب والی کل ایک کروڑ 25 لاکھ تک کی رقم ضبط کی گئی ہے جبکہ چھ کروڑ روپے مالیت کے  ایف ڈی آر امتناعی احکامات کے تحت رکھے گئے ہیں۔

تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

۔U – 6164

 


(Release ID: 1662456) Visitor Counter : 148