سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ای این ایس کے سائنسدانوں نے ایل ای ڈی کے ذریعہ اعلیٰ معیارکی سفید روشنی کے ظاہرہونے سے جڑی ایک نئی بصیرت کی کھوج کی

Posted On: 06 OCT 2020 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6اکتوبر:ایک عام روشنی کے وسیلے کے طورپر سفید روشنی کے ظاہرہونے کے ڈایوڈ یعنی ایل ای ڈی کے پیداہونے میں رنگ کی کوائلٹی ایک اہم چیلنج ہے ۔ اعلیٰ معیارکی سفید روشنی کے پیداہونے کے طریقوں کی کھوج میں مصروف سائنسدانوں نے رد عمل سے متعلق ایک اہم بصیرت کا پتہ لگایاہے جو سفید ایل ای ڈی ڈیزائن تیارکرنے میں ثابت ہوسکتاہے ۔

سینٹرفارنینو اینڈ سافٹ میٹرسائنسیز ( سی ای این ایس ) جو کہ سائنس وتکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختارتحقیقی ادارہ ہے کے سائنسدانوں نے پایا ہے کہ ان آرگینک کیمیکل کے نینوکرسٹل سیجیم لیڈ ہیلائڈ بھلے ہی سفید روشنی پیداکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نینوکرسٹل کا ایک بہت ہی عجیب برتاو انھیں اس صلاحیت کو جاری رکھنے سے روک دیتاہے ۔

سفید روشنی کے اخراج کی صلاحیت اس حقیقت میں پنہاں ہے کہ ان کرسٹل سے ہونے والے اخراج کو ا ن کے ہیلائڈ کمپوزیشن میں تنوع لاکرآسانی سے پورے دکھائی دینے والے اسپیکٹرم ٹکایاجاسکتاہے ۔ حالانکہ وہ نینوکرسٹلوں کے بیچ ایک انٹرپارٹیکل مکسنگ کے سبب سفید روشنی پیداکرنے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں ایک سنگل اخراج ہوا۔ سفید روشنی کو روشن کے لال ، ہرے اورنیلے ترنگے کی موجودگی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس لئے کرسٹل ایک بار سنگل اخراج دیتاہے تو وہ سفید روشنی کے پیداہونے کا موقع چوک جاتے ہیں ۔

ڈاکٹرپرالے کے سانتراکی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے یہ پایا کہ کرسٹل کے ہیلائڈ آیونس کمرے کے درجہ حرارت پربھی ایک پارٹیکل سے دوسرے پارٹیکل کی طرف چلے جاتے ہیں او ر نینوکرسٹل کے ایک ملاوٹ  تیارکرتے  ہیں ۔ جو ایک سنگل اخراج کرتاہے ۔ موجودہ تحقیقی کام کے یہ نتائج حال ہی میں نینو اسکیل نام کے جریدے میں شائع ہوئے ہیں ۔

ab-2.jpg

 

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔   ح ا۔ ع آ:)

U-6147


(Release ID: 1662289) Visitor Counter : 143