ریلوے کی وزارت

اب لاک ڈاؤن سے پہلے کی ہی طرح ریل گاڑی روانہ ہونے کے مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے دوسرا ریزرویشن چارٹ جاری کیا جائے گا


دوسرا چارٹ تیار ہونے سے پہلے آن لائن اور پی آر ایس ٹکٹ کاؤنٹر دونوں پر ٹکٹ بکنگ کرنے کی سہولت موجود ہوگی

Posted On: 06 OCT 2020 6:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 06 اکتوبر: انڈین ریلوے نے مورخہ 10.10.2020 سے دوسرے ریزرویشن چارٹ تیار کرنے کے پہلے کے سسٹم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کووڈ دور سے پہلے نافذ ہدایات کے مطابق، ٹرین روانہ ہونے سے مقررہ وقت سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے پہلا ریزرویشن چارٹ تیار کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد، دوسرے ریزرویشن چارٹ تیار ہونے تک پی آر ایس کاؤنٹرز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے توسط سے پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر دستیاب سیٹیں بک کی جا سکتی ہیں۔

ریل گاڑیوں کی روانگی کے مقررہ/تبدیل شدہ وقت سے 5 منٹ سے 30 منٹ پہلے کے درمیان دوسرا ریزرویشن چارٹ تیار کیا جاتا تھا۔ کرایہ واپس کرنے کے ضابطوں کے التزامات کے مطابق، اس مدت کے دوران بُک کی گئی ٹکٹوں کو ردّ کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

وبائی مرض کے سبب، ٹرینوں کی روانگی کے مقررہ/تبدیل شدہ وقت سے 2 گھنٹے پہلے دوسرے ریزرویشن چارٹ تیار کرنے کے وقت میں تبدیلی لانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ریل مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ژونل ریلوے کی درخواست کے مطابق اس معاملے پر غوروفکر کیا گیا اور یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ٹرین کی روانگی کے مقررہ/تبدیل شدہ وقت سے کم از کم 30 منٹ پہلے دوسرا ریزرویشن چارٹ تیار کیا جائے گا۔

لہٰذا، دوسرا چارٹ تیار کرنے سے پہلے آن لائن اور پی آر ایس ٹکٹ کاؤنٹر دونوں پر ٹکٹ بکنگ کی سہولت دستیاب رہے گی۔

سی آر آئی ایس نے سوفٹ ویئر میں ضروری تبدیلی کرنے کے لیے ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ اس التزام کو مورخہ 10.10.2020 سے بحال کیا جا سکے۔

 

 

                                          **************

م ن ۔ ق ت  

U:6138

 



(Release ID: 1662251) Visitor Counter : 147