اقلیتی امور کی وزارتت
مختار عباس نقوی نے ورچوول طریقے سے جناب رمیش پوکھریال نشنک کی موجودگی میں جھارکھنڈ کے پاکور میں نئے جواہر نوودے ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا
اقلیتی اُمور کی وزارت نے پسماندہ / اقلیتی اکثریتی علاقوں میں جواہر نوودے ودیالیہ میں 1173 اسمارٹ کلاس روم کی تعمیر کیلئے 36 کروڑ روپئے فراہم کیے ہیں: مختار عباس نقوی
Posted On:
06 OCT 2020 6:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی:06 اکتوبر، 2020:
اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ تعلیم کی مرکزی وزارت تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر میں پسماندہ، کمزور اور اقلیتی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں 99 جواہر نوودے ودیالیہ کی تعمیر کررہی ہے۔ ان میں متعدد جواہر نوودے ودیالیہ تعلیم کی مرکزی وزارت اور اقلیتی اُمور کی مرکزی وزارت کے ذریعے مشترکہ طور پر تعمیر کیے جارہے ہیں۔
جناب نقوی نے تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کے ہمراہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھارکھنڈ کے پاکور میں ایک نئے جواہر نوودے ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس اسکول کی تعمیر اقلیتی اُمور کی وزارت کےذریعے ‘‘پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم’’ (پی ایم جے وی کے) کے تحت کی جارہی ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ تعلیم کی مرکزی وزارت اور اقلیتی اُمور کی مرکزی وزارت مغربی بنگال کے اتردیناج پور اور ہاؤڑہ میں، اروناچل پردیش کے مغربی کمانگ اور منی پور کے مامت میں چار جواہر نوودے ودیالیہ مشترکہ طور پر تعمیر کررہی ہیں۔ ان جواہر نوودے ودیالیہ کی تعمیر کیلئے اقلیتی اُمور کی وزارت 244 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتی اُمور کی وزارت وزارت تعلیم کے ساتھ ملکر دیگر جگہوں پر بھی جواہر نوودے ودیالیہ تعمیر کریگی۔
جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی اُمور کی وزارت نے ملک کے پسماندہ اور اقلیتی اکثریتی علاقوں میں جواہر نوودے ودیالیہ میں 1173 اسمارٹ کلاس روم تعمیر کرنے کیلئے 36 کروڑ روپئے بھی مہیا کیے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ یہ جواہر نوودے ودیالیہ ملک کے پسماندہ اور اقلیتی طبقات کے طلباء کے علاوہ دیہی علاقوں میں طلباء کومعیاری اور کفایتی تعلیم فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ‘پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم’ کے تحت پسماندہ، محروم اور اقلیتی اکثریتی علاقوں میں ملک بھر کے اندر سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور روزگار کے حامل بنیادی ڈھانچے تیار کیے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ معاشرے کے تمام ضرورتمند طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے عہد کے ساتھ گزشتہ چھ برسوں کے دوران ملک بھر کے پسماندہ اور اقلیتی آبادی والے علاقوں میں ‘پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم’ (پی ایم جے وی کے) کے تحت اسکول ، کالج ، ا سپتال،کمیونیٹی سینٹر، مشترکہ خدمات مراکز ،آئی ٹی آئی ، پالیٹینک، لڑکیوں کے ہاسٹل، سدبھاؤنا منڈپ، ہنر مرکز سمیت 34000 سے زیادہ بنیادی کے پروجیکٹس تیار کیے گئے ہیں۔ 2014 سے قبل صرف 22000 ایسے پروجیکٹس تیار کیے گئے تھے جبکہ 2014 سے قبل اقلیتی طبقات کی ترقی کیلئے ملک کے صرف 90 اضلاع کی شناخت کی گئی تھی۔اس کے برعکس مودی حکومت نے ملک کے 308 اضلاع میں اقلیتوں کیلئے ترقیاتی پروگراموں کی توسیع کی ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ 2014 سے قبل صرف 2 کروڑ 94 لاکھ اقلیتی طلباء کو وظائف دیے گئے تھے جبکہ دوسری طرف سبھی کو بااختیار بنانے کے تئیں مودی حکومت کے عہد نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ اقلیتی طلباء کے لئے وظائف کو یقینی بنایا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ اسکالر شپ اسکیموں کے ان مستفدین میں 50فیصد سے زیادہ لڑکیاں ہیں۔ ہماری پیہم کوششوں کے سبب اقلیتی طلباء بالخصوص لڑکیوں کےدوران اسکول چھوڑنے کی شرح میں واضح طور پر کمی آئی ہے اور غریب اور ضرورتمند خاندان کے طلباء بہتر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:6129
(Release ID: 1662229)
Visitor Counter : 171