ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

حکومت ملک بھر میں پی پی پی طریقے سے چڑیا گھروں کی جدید کاری اور وسعت کا منصوبہ تیار کر رہی ہے : جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 05 OCT 2020 2:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05 اکتوبر ،2020   / ماحولیات ، جنگلات ، آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے جنگلاتی زندگی کے ہفتے 2020 کی تقریبات کے موقعے پر ملک کو متنوع جنگلاتی زندگی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ حکومت پورے ملک میں سرکاری ، پرائیویٹ شراکت داری پی پی پی کے طریقے سے 160 چڑیا گھروں کی جدید کاری اور فروغ کی جانب کے کام  کر رہی ہے، جس کا مقصد جنگلاتی زندگی اور انسانوں کے درمیان تال میل کی حوصلہ افزائی کرنا اور  جنگلاتی زندگی کے رویے کااورزیادہ قریب سے  مشاہدہ کرنےا ور اسے سمجھنے میں لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

 

مرکزی وزیر نے  بتایا کہ ملک بھر کے سبھی چڑیا گھروں کی جدید کاری اور فروغ کے لیے پالیسی پر کام جاری ہے اور یہ کام آئیندہ بجٹ کے دوران شروع کر دیا جائے گا۔ جناب جاوڈیکر نے مزید کہا کہ ریاستی سرکاریں ، کارپوریشن، تجارتیں اور عوام اس منصوبے کا اہم حصہ ہوں گے۔ اس سے تماشائیوں خاص طور پر طلبا اور بچوں کو مزید تجربہ کرنے میں مدد ملے گی۔ نیز اگلی پیڑھی کو جانوروں کو قریب سے دیکھنے کا تجربہ ہوگا تاکہ  جنگلاتی زندگی کے فطرت اور انسانوں کے مابین رابطے کو فروغ   دیا جا سکے۔

اس موقعے پر جناب جاوڈیکر نے سی زیڈ اے  -ٹی ای آر آئی کی ایک رپورٹ بھی جاری کی۔ جس کا عنوان ہے ’ماحولیاتی نظام کے خدمات کا اقتصادی جائزہ ، نیشنل زوؤلوجیکل پارک نئی دلی ‘ ہے۔ اس رپورٹ میں چڑیا گھر  جیسی آبادیوں کی ، انسانی خوشحالی اور پورے بھارت میں اس جیسی آبادیاں اور زیادہ قائم کیے جانے کی ضرورت کی اہمیت  کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 وزیر موصوف نے سی زیڈ اے  - پرانی متر ایوارڈ بھی عطا کیے  جس کا مقصد  چڑیا گھر کے عملے کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ پکڑے گیے مویشیوں کو بندوبست اور بہبود کے لیے اور زیادہ کام کریں۔ یہ ایوارڈز چار زمروں کے تحت دیئے گئے غیر معمولی ڈائریکٹر  / کیوریٹر ، مویشیوں کے غیر معمولی  ڈاکٹر ، غیر معمولی ماہر حیاتیات / ماہر تعلیم اور غیر معمولی مویشی پرور۔

 

وزیر موصوف نے اس ورچوئل بات چیت کے دوران ملک بھر جکے اسکولی بچوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ جن کا تعلق جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور انسانوں اور جنگلاتی زندگی کے درمیان تال میل سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی قابل قدر جنگلاتیزندگی کے تحفظ کے تئیں مل کر کام کرنا چاہیے۔

سی زیڈ اے  جسے بھارت کے چڑیا گھروں کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا تھا، نیز ایکس -سی ٹو اقدامات کے ذریعے جنگلاتی زندگی کے تحفظ کی حکمت عملی کی تکمیل کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ آج تقریباً 160 چڑیا گھروں اور بچاؤ مرکزوں کو تسلیم کر چکی ہے، جن میں جانوروں کو رکھنے اور ان کی فلاح کے لیے عالمی معیارات نافذ کیے گیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6100

 


(Release ID: 1661936) Visitor Counter : 203