کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2020 کے نتائج کا 6 اکتوبر 2020 کو اعلان

Posted On: 05 OCT 2020 2:06PM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی 05  اکتوبر   :   

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز کے پہلے ایڈیشن کے نتائج ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل 6 اکتوبر ، 2020 کو سہ پہر 3:30 بجے ، نیشنل میڈیا سینٹر ، نئی دہلی میں جاری کریں گے۔ یہ ورچوئل عزت افزائی کی تقریب وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جناب سوم پرکاش کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔ تقریب کو این آئی سی، مائی گو اور متعلقہ سوشل میڈیا چینلوں پر براہ راست طور پر ویب کاسٹ کیا جائے گا۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے امتیازی اسٹارٹ اپس اور ماحولیاتی نظام کو اہل بنانے والوں کی پہچان کرنے اور انعام دینے کے لئے اس پہلے قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈز کا تصور کیا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپ اختراعی مصنوعات یا حل اور اچھے کاروباری اداروں کی تعمیر کر رہے ہیں جن میں روزگار پیدا کرنے یا دولت جٹانے اور وسیع سماجی اثر کا مظاہرہ کرنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ کامیابی کا پیمانہ صرف سرمایہ کاروں کے لئے ہی مالی فوائد حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ معاشرتی بھلائی میں بھی تعاون دینا ہے۔

ایوارڈز کے پہلے ایڈیشن میں 12 شعبوں میں درخواستیں طلب کی گئیں جن کی مجموعی طور پر 35 زمروں میں مزید ذیلی درجہ بندی کی گئی۔ یہ 12 شعبے زراعت ، تعلیم ، انٹرپرائز ٹیکنالوجی ، توانائی ، خزانہ ، خوراک ، صحت ، صنعت 4.0 ، خلا ، سیکیورٹی ، سیاحت اور شہری خدمات ہیں۔ ان کے علاوہ ، اسٹارٹ اپ کا انتخاب ان شعبوں سے بھی کیا جانا ہے جو دیہی علاقوں میں اثر پیدا کرتے ہیں ، خواتین کی قیادت والے اور تعلیمی کیمپس میں قائم ہیں۔

انعام جیتنے والے اسٹارٹ اپ کو 5 لاکھ کے نقد انعامات کے علاوہ ممکنہ پائلٹ پروجیکٹوں اور کام کے احکامات کے لئے متعلقہ سرکاری حکام اور کارپوریٹس کے سامنے اپنا حل پیش کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

ایک مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ، ایک اہم انکیوبیٹر اور ایک ایکسیلیریٹر کو 15۔ 15 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

**************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6097


(Release ID: 1661933) Visitor Counter : 179