مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

این سی آر منصوبہ بندی بورڈ کے ذریعے اب تک منظور شدہ کُل 366 پروجیکٹوں میں سے 269 پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور 97 پروجیکٹس پر کام جاری ہے: جناب ہردیپ سنگھ پوری


ان 366 پروجیکٹوں کی تخمینہ لاگت 31853 کروڑ روپئے ہے، جس میں سے 15393 کروڑ روپئے بورڈ کے ذریعے منظور کئے گئے ہیں اور اب تک 12441 کروڑ روپئے جاری کیے گئے ہیں
این سی آر پلاننگ بورڈ کی 39ویں میٹنگ

Posted On: 05 OCT 2020 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی:05 اکتوبر، 2020:

مکان اور شہری اُمور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مطلع کیا کہ این سی آر منصوبہ بندی بورڈ کے ذریعے اب تک منظور شدہ کُل 366 پروجیکٹس ہیں، جن میں سے 269 پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور 97 پروجیکٹس عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان 366 پروجیکٹوں کی 31853کروڑ روپئے ہے جس میں سے 15393 کروڑ روپئے بورڈ کے ذریعے منظور کیے گئے ہیں اور 12441 کروڑ روپئے اب جاری کیے گئے ہیں۔ این سی آر منصوبہ بندی بورڈ کی 39ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ بورڈ دو رسیپروکل کامن ٹرانسپورٹ ایگریمنٹ (آر سی ٹی ا ے) کے توسط سے بسوں، ٹیکسیوں  وغیرہ کیلئے باہمی کاؤنٹروں کے  پرمٹ کے ایک نظام کو ‘کنٹریکٹ کیریج’ اور ‘اسٹیج کیریج’ کیلئے، باضابطہ شکل دیکر این سی آر میں ٹریفک کی بلاروکاوٹ آمدورفت کیلئے نظام کی ترقی کی آسانی میں اہم کردار نبھا رہا ہے۔ اس پر این سی آر میں شراکت دار ریاستی حکومتوں کے درمیان ایک دہائی پہلے دستخط کیے  گئے تھے۔ علاقائی منصوبے کی جامع پالیسیوں اور تجاویز کو زمینی حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ذیلی علاقائی اسکیموں کو این سی آر کے ذریعے شراکت دار ریاستی حکومتوں کےذریعے تیار کرکے حتمی شکل دی جائے۔

ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال کھٹّر، دہلی، یوپی، راجستھان کے شہری ترقیات کے وزیر، مکانات اور شہری اُمور کی وزارت میں سکریٹری جناب دُرگا شنکر مشرا،مرکزی وزارتوں کے مندوبین اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران نے میٹنگ میں حصہ لیا۔

بورڈ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ بورڈ کو این سی آر خطے کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے جڑے ہونے کا خصوصی اختیار ہے، جو 2027تک دنیا  کا سب سے بڑا راجدھانی خطہ بننے جارہا ہے۔ نوئیڈا گریٹر نوئیڈا میٹرو پروجیکٹ، جئے پور میں درویاوتی ندی کااحیاء، ہنڈن غازی آباد میں چھ لین ایلیویٹیڈ روڈ، کنڈلی- مانیسر– پلول (کے ایم پی) ایکسپریس وے کا 52 کلو میٹر کا حصہ حال کے قابل ذکر پروجیکٹوں میں شامل ہیں۔

موجودہ این سی آر خطہ  1989 کے 30242 مربع کلو میٹر سے دھیرے دھیرے بڑھ کر 2005 میں 34144 مربع کلو میٹر ہوگیا اور فی الحال یہ تقریباً 55083 مربع کلو میٹر ہے جبکہ فی الحال دہلی کا اصل علاقہ 1483 مربع کلو میٹر ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق این سی آر کی آبادی تقریباً 5.81 کروڑ ہے۔ این سی آر- دہلی کے 2030 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ آبادی والا راجدھانی خطہ بن جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ‘‘2041 تک کے 20 سال کے عرصے کے ساتھ آئندہ علاقائی منصوبہ چیلنج سے بھرپور ہوگا۔ یہ ہم سبھی کیلئے ایک بہتر مستقبل 2041کا منصوبہ تیارکرنے کا ایک سنہری موقع ہوگا۔  فی الحال  این سی آر پی بی  سکریٹریٹ علاقائی منصوبہ 2041 کی تیاری میں مصروف ہے۔  کیوں کہ موجودہ علاقائی منصوبہ 2021 کا سال قریب آرہا ہے۔ جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ایک وسیع اور متنوع قومی راجدھانی خطے کی منصوبہ بندی تمام شراکت داروں کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ ایک جامع اور مشاورتی عمل کے ذریعے ہی کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے یہ یاد کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ این سی آر پی بی کے ذریعے پورے 17 دن کے ورک شاپوں کا جامع  مشاورتی عمل کا انعقاد کیا گیا تھا، جسے نومبر 2019 میں سکریٹری دُرگا شنکر مشرا کے ذریعے ایک افتتاحی تقریب کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ اس میں سبھی این سی آر ریاستوں، حکومت ہند کی اہم وزارتوں/ محکموں، تعلیمی اداروں، صنعتی اور ہاؤسنگ تنظیموں، ضلعوں کے  فیلڈآفیسروں اور دیگر شراکت داروں کی وسیع حصہ داری تھی۔ میں این سی آر پی بی کی ٹیم کو علاقائی منصوبے کے مسودے کی تیاری میں تیزی لانے اور اسے تفصیلی غور وخوض کیلئے بورڈ کے سامنے لانے کیلئے کہنا چاہوں گا’’۔

این سی آر منصوبہ بندی بورڈ کا قیام 1985 میں خطے میں ہم آہنگی پر مبنی ترقی اور متوازن ترقی کیلئے  کیا گیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا نظام ہے اور آج ملک میں بین ریاستی  علاقائی تعاون اور ترقی کا ایک ماڈل بن گیا ہے۔ یہ ایک ایسوسی ایٹ وفاقی ادارہ ہے جسے پارلیمنٹ کے ذریعے تین ریاستوں ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش کی قانون ساز اسمبلیوں کی تجاویز کے ذریعے مستحکم بنایا گیا ہے۔ دہلی کے اس وقت کے میٹروپولیٹن  علاقے کی توسیع ، ملحقہ علاقوں کو ساتھ زندگی بسر کرنے کیلئے  کی گئی تھی۔ دہلی میں نقل مکانی کرنے اور ہجرت کی روک تھام کیلئے اب تک نو کاؤنٹر میگنیٹ علاقوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

این سی آر میں متوازن ترقی اور ہم آہنگی پر مبنی ترقی میں آسانی فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ بورڈ نے این سی آر 2001 کے لئے علاقائی منصوبہ تیار کیا تھاجسے 1989 میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اسی طرح دوسرا علاقائی پلان سال 2021  کے ممکنہ برس کے ساتھ تیار کیا گیا تھا جسے 2005 میں نوٹیفائی کیا گیا تھا اور یہی فی الحال لاگو ہے۔مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ این سی آر پی بی نے نوٹیفائیڈ علاقائی پلان 2021 کے لئے اضافی پلان بھی تیار کیا تھا، کیوں کہ 2005 کے بعد ریاستوں کی جانب سے حاصل ہوئی تجاویز کی بنیاد  پر این سی آر میں سات نئے ضلعوں کو جوڑا گیا ہے۔ اس کی آخری میٹنگ میں بورڈ کے ذریعے اس کی منظوری دی گئی تھی اور اسے نومبر 2019 میں نوٹیفائی اور شائع کیا گیا تھا۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6104



(Release ID: 1661894) Visitor Counter : 103