امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایم ایس پی پر دھان کی فراہمی کے لیے 41,084 کسانوں کو تقریباً 1,082کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی


خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے لیے ایم ایس پی پر کپاس کی فراہمی بھی شروع ہو گئی ہے

Posted On: 04 OCT 2020 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04؍اکتوبر:

دھان مہیا کرنے والی ریاستوں میں 2020-21 کے لیے دھان کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔  03.10.2020 تک، خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 میں دھان کی مجموعی فراہمی 5,73,339میٹرک ٹن ہے۔فائدہ حاصل کرنے والے کسانوں کی کل تعداد 41,084  اور اب تک کُل ایم ایس پی کی ادائیگی، تقریباً 1,082.464 کروڑ روپے ہے۔

یکم اکتوبر 2020 سے  خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے دوران  بیج کاٹن (کپاس) کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔  03.10.2020 تک، کاٹنکارپوریشن آف انڈیا نے 29 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے ایم ایس پی کے تحت  40.80 لاکھ روپے کی قیمت کے 147گٹھوں (بنڈل) کی مجموعی مقدار کی فراہمی کی ہے۔

                                          **************

 

م ن۔ف ش ع

U:6088



(Release ID: 1661679) Visitor Counter : 81