وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ’چرخے پر چرچہ ‘ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 03 OCT 2020 1:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03 اکتوبر2020

وزارت سیاحت نے دیکھوں اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر02 اکتوبر 2020 کو ایک ویبینار ’چرخے پہ چرچہ‘کا انعقاد کیا۔ ویبینار کا موضوع ’چرخے پہ چرچہ ‘ تھا ،جس میں چرخہ اور کھادی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کھادی ،ملک کا اخلاقی لباس ہے جو خود حکمرانی اور خود انحصاری کی ایک علامت ہے۔ دنیا کی تاریخ میں کہیں بھی آپ کو بھارت کے معاملے کی طرح ایک کپڑے کے آس پاس استعماریت مخالف کہانی نہیں  ملے گی۔غیر ملکی کپڑے کے بائیکاٹ سے لے کر ہینڈاسپون ،ہینڈوانچ کھدر،چرخہ بھارت کے لئے ایک سیاست جذباتی علامت ہے اور یہ کہانی ایک شخص مہاتما گاندھی کا تحفہ ہے ،جن کا نظریہ ایک خود کفیل گاؤں اور روحانی صفائی کےلئے سبھی کو چرخے کے سوت سے باندھنا تھا۔ویبینار میں بھارت کی آزادی کی لڑائی میں کھادی کے طول و عرض کی جانچ کی گئی اور ہم عصر کھادی اور باپو کے پیغام کی تشہیر میں بینگلورو میں واقع نفٹ کے سفر کی جانچ کی گئی۔

بینگلورو واقع نفٹ کی ڈائریکٹر محترمہ سوزین تھامس اور بینگلورو واقع نفٹ میں ڈپارٹمنٹ آف ڈیزائن اسپیس میں اسو سی ایٹ پروفیسر مسٹر پرشانت کوچوویتل نے پروگرام پیش کیا۔پروگرام کا آغاز گاندھی جی کے تھری پیس سوٹ سے کیا گیا جب وہ جنوبی افریقہ میں وکیل تھے۔1915 میں جب وہ بھارت لوٹے ،تو انہوں نے ٹھیٹھ گجراتی پوشاک پہننا شروع کردیا ۔ تب رویندر ناتھ ٹیگور نے 1915 میں انہیں ’مہاتما ‘ کہا۔یہ مدورے تھا جس نے مکمل زمین پر گاندھی کو مہاتما بنایا۔ اس کے لئے ،یہیں پر انہوں نے مغربی لباس پہننا چھوڑ دیا اور کھادی پہنا جو ان کی موت تک ان کا علم بردار بنا رہا۔

مہاتما گاندھی نے 1918 میں بھارت کے گاؤں میں رہنے والے غریب لوگوں کےلئے راحت پروگرام کے طورپر کھادی کےلئے اپنی تحریک کا آغاز کیا۔ خود کفالت اور اپنی حکومت کےلئے ایک نظریہ کےلئے کتائی اور بنائی کو آگے بڑھایا  گیا تھا۔سبھی گاؤں سوت کےلئے اپنا کچا مال تیار کریں گے ۔سبھی خواتین اور مرد کتائی کریں گے اور سبھی گاؤں اپنے خود کے استعمال کےلئے جو کچھ بھی ضرورت ہوگی ،اس کی بنائی کریں گے۔گاندھی  جی نے اسے غیر ملکی اشیا پر انحصار کے خاتمے کے طورپر دیکھا اور اس طرح پہلا سبق یا حقیقی آزادی دی۔اس وقت پورا خام مال انگلیڈ برآمدات کیا جاتا تھااور پھر مہنگے تیار کپڑے کے طورپر پھر سے درآمدات کیا جاتا تھا۔ اس سے مقامی آبادی کو اس میں کام اور فائدہ نہیں ملتا تھا۔ کھادی تحریک کا آغاز صرف سیاسی نہیں تھا بلکہ یہ معاشی ،ثقافتی اور سماجی وجوہات کےلئے بھی تھا۔

بیس ستمبر 1921 کو مدورئی کے اپنے دوسرے سفر کے دوران گاندھی جی مغربی ماسی اسٹریٹ میں رکے تھے اور جب انہوں نے دہاڑی مزدوروں کو بگیر قمیض  کے کام کرتے ہوئے دیکھا تو وہ ان کی بدتر حالت سے بہت متاثر ہوئے۔انہوں نے اپنا لباس قربان کردیا اور 21 ستمبر کی رات کو چار میٹر کی کھادی کی دھوتی پہنی۔

اگلے دن 22 ستمبر 1922 کو وہ کام راج اسٹریٹ میں ایک جگہ پر لوگوں سے خطاب کرنے گئے۔اس جگہ کو اب گاندھی پوٹل کہا جاتا ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے صرف کھادی کے کپڑے پہن رکھے تھے ،جس پر لوگوں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی ۔1921 میں جس جگہ پر وہ رہے وہاں اب کھادی کرافٹ کی دکان ہے لیکن عمارت میں ایک پتھر پر کپڑے کی تاریخی تبدیلی کی کہانی بتائی گئی ہے۔

 1934-35 میں انہوں نے غریبوں کی مدد کرنے سے لے کر پورے گاؤں کو خود کفیل بنانے کے خیال کی توسیع کی۔1942-43 میں انہوں نے پورے ملک میں بڑے پیمارے پر  پورے پروگرام کو پھر سے منعقد کرنے کےلئے مزدور گروپوں اور گاؤں کے منتظمین کے ساتھ میٹنگ کیں۔اس طرح کھادی صرف کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ زندگی کا ایک طریقہ بن گیا۔

مسٹر پرشانت کوچوویتل نے اپنی پیش کش کا آغاز کھادی کی کہانی سے کیا۔ بھارت کی آزادی کی لڑائی کی علامت کے طورپر کھادی کی پیدائش سابرمتی آشرم میں ہوئی۔ آشرم کی چیزوں میں سے ایک یہ بھی تھا کہ سبھی رہنے والوں کو بھارتیہ دھاگوں سے بنے ہاتھ سے بُنے کپڑے پہننے چاہئے ۔ سوال تھا کہ ہاتھ سے کاتا جانے والا سوت کیسے بنایا جائے۔چرخہ مہیا نہیں تھا اور نہ ہی کوئی شخص تھا جو کتائی سکھا سکے۔ آشرم میں جو مسئلہ سامنے آیا تھا گنگا بین مجومدار نے اس کا حل نکالا ۔ مجومدار سے گاندھی جی بروچ ایجوکیشن کانفرنس میں ملے تھے۔انہیں بڑودا ریاست کے ویجاپور میں گاندھی جی کےلئے چرخہ ملا۔ اس طرح چرخہ آشرم میں آیا اور کھادی کا پروڈکشن شروع ہوا ۔اس کے بعد سے گاندھی جی نے صرف ہاتھ سے بُنے ہوئے دھاگے سے بنی دھوتی پہنی ۔کھادی ’سودیشی‘ کی آخری مثال  بن گیا۔

کرناٹک میں دھارواڑ واحد جگہ ہے جہاں رنگین کپاس اگائی جاتی ہے۔ نفٹ بینگلورو کے ماہرین کے ایک پینل نے جائزہ کےلئے چار سو سے زیادہ مصنوعات کا ڈیزائن کیا ہے اور ان کا پھر سے جائزہ کے ایس کے اینڈ وی آئی بی کے صدر اور کئی کاریگروں کی موجودگی میں کیا گیا اور کئی  عملی مصنوعات کا انتخاب  کاریگروں کو ٹریننگ دینے کےلئے کیا گیا۔اس کاروبار کے فائدہ دہندگان سے ملا ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا ہے۔

اڈیشنل ڈائریکٹر جنرل روپیندر براڑ نے ویبینار کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنی وراثت اور ثقافت پر فخر کرنا چاہئے بلکہ کھادی خرید اور پہن کر کاریگروں  کی ترقی اور حوصلے کی سمت میں بھی کچھ کرنا چاہئے۔ ہمارے لئے یہ اہم ہے کہ ہم گاندھی جی کے ذریعہ ہمیں دکھائے گئے بنیادی اصولوں کو جئیں اور انہیں دور دور تک پھیلائیں۔ دیکھا اپنا دیش ویبینار سیریز  ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت بھارت کے  خوشحال  تنوع کو ظاہرکرنے کی کوشش ہے۔

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کو قومی ای گورنینس محکمے،الیکٹرونکس اور انفورمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت کے ساتھ تکنیکی شراکت میں پیش کیا گیا ہے ۔ویبینار کے سیشن اب   پر مہیا ہیں اور ہندوستانی حکومت کی وزارت سیاحت کے سبھی سوشل میڈیا  ہینڈل پر بھی مہیا ہے۔https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured 

   ا م /ن م

U:6065



(Release ID: 1661439) Visitor Counter : 187