کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ہندوستان میں دواسازی اور طبی آلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین وقت، دوسازی کے سیکٹر کے 2030 تک 120 بلین ڈالر کی صنعت میں ترقی کا امکان: جناب گوڑا


دواسازی کی صنعت کو ا ہم عالمی دواسازی سپلائروں میں سے ایک کی حیثیت سے قائم رہنے کیلئے تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے:جناب گوڑا

Posted On: 01 OCT 2020 7:04PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب  ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ ہندوستان میں دوسازی اور طبی آلات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ سب سے بہترین وقت ہے۔ دواسازی کے سیکٹر کے 2024 تک 65 بلین امریکی ڈالر اور 2030 تک 120 بلین امریکی ڈالر کی صنعت اور طبی آلات کی صنعت کے 2025 تک 50 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-10-01at4.35.28PMKCRF.jpeg

جناب گوڑاکل نئی دہلی میں ‘‘سی آئی آئی لائف سائنس کنکلیو2020’’ کے  افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے تجارت موافق اصلاحات نے ہندوستان کو ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سب سے اچھے سرمایہ کاری کے مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھرنے میں مدد کی ہے۔ مالی شمولیت کو فروغ دینے اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے پالیسیوں پر عمل درآمد اور لیبر قوانین و ضوابط کی پابندی نے ہندوستان کو سرمایہ کاری کیلئے سب سے اچھا مقام بنادیا ہے۔ 19-2018 میں ہندوستان نے 73 بلین امریکی ڈالر کا ایف ڈی آئی کو راغب کیاہے جو پچھلے برس کے  مقابلے 18فیصد زیادہ ہے۔ بالخصوص دواسازی اور طبی آلات کے سیکٹر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہندوستان میں اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ سب سے مناسب وقت ہے۔ چوں کہ 2024 میں 65 بلین امریکی ڈالر کی فارما صنعت کے 2030 تک 120 بلین امریکی ڈالر کی صنعت میں ترقی کرنے کا امکان ہے اور طبی آلات کے سیکٹر کے فی برس 28فیصد کی شرح سے بڑھ کر 2025 تک 50 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا، ہندوستانی دواسازی اور طبی آلات کے سیکٹر میں آئندہ چار سے پانچ برس میں ہندوستان کو پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت  بنانے کیلئے تعاون کرنے کے وسیع امکانات ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت ہند پورے ملک میں جدید ترین بنیادی ڈھانچہ اور عالمی معیار کے مہارت کے مراکز کے ساتھ ملکر تین بلک ڈرگ اور چار میڈیکل ڈیوائس پارک تیار کررہی ہے۔

کووڈ-19 کے بحران کی اس گھڑی میں دواسازی کی صنعت کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی دواسازی اور طبی آلات کی صنعت اس موقع پر آگے بڑھنے میں اہل تھے۔ صحیح پالیسیوں کے توسط سے میگا بلک ڈرگ اور میڈیکل ڈیوائس پارک کو ترقی دیکر بحران کو مواقع میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی اس تصور کی شروعات سے ذاتی طور سے اس میں شامل رہے ہیں۔ امید ہے کہ بلک ڈرگ اینڈ میڈیکل ڈیوائس پارک کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی یہ اسکیمیں 78000 کروڑ روپئے کی کُل سرمایہ کاری کو راغب کریں گی اور تقریباً 2.5 لاکھ روزگار پیدا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا، لاکھوں ہندوستانیوں کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ درآمد کرنے والے سے لیکر، ہندوستان دنیا میں پی پی ای کٹ کا دوسرا سب سے بڑا پیداوار کرنے والا ملک بن گیا ہے، جس کی یومیہ پیداواری صلاحیت روزانہ 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اسی طرح، بہت کم وقت کے اندر وینٹی لیٹر کی اندرون ملک پیداوار کی صلاحیت بڑھ کر 3 لاکھ فی برس ہوگئی ہے۔ ہم نے این-95 ماسک کی پیداوار میں بھی خودکفالت حاصل کی ہے۔

جناب گوڑا نے کہا کہ دواؤں کے اہم عالمی سپلائرز میں سے ایک کے طور پر قائم رہنے کیلئے دواسازی کی صنعت کیلئے تحقیقی وترقی (آر اینڈ ڈی) سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی  دوا سازی کا سیکٹر کووڈ-19 کے لئے کم لاگت والے ٹیکوں کی ترقی اور سپلائی کرنے وا لے پہلے ملکوں میں سے ایک ہوگا۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے جارہے سکریٹری اور ٹرائی کے نئے چیئرمین جناب پی ڈی واگھیلا جی، بایوٹیکنالوجی کے محکمے کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ، ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا ڈاکٹر وی جی سومانی، سپلا لمیٹیڈ کی ایگزیکٹیو وائس چیئرپرسن محترمہ ثمینہ حمید، سی آئی آئی بایوٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر راجیش جین، دواسازی سے متعلق سی آئی آئی کمیٹی کے چیئرمین جناب جی وی پرساد، دواسازی سے متعلق سی آئی آئی کمیٹی کے وائس چیئرمین جناب ویویک  کامتھ کے علاوہ صنعت کے سرکردہ افراد موجود تھے۔

 

 

************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6039



(Release ID: 1661224) Visitor Counter : 128