بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی نے اپنے مرکزی دفتر،ممبئی میں چرخے کی نقاب کشائی کرکے گاندھی جینتی منائی
Posted On:
02 OCT 2020 4:38PM by PIB Delhi
کھادی اور گرام ادھوگ کمیشن (کے وی آئی سی) اپنے ممبئی دفتر کے احاطے میں 3.5 فٹ کا اسٹیل کا چرخہ قائم کرکے گاندھی جینتی منائی۔کے وی آئی سی کے صدر جناب ونے کمار سکسینہ نے ویب کانفرنسنگ کے ذریعہ سے چرخے کی نقاب کشائی کی اور اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا’’چرخے کا یہ سفر بھارت کے سودیشی موومنٹ ، خود کفالت اور معاشی آزادی کی سمت میں سفر کی علامت ہے اور اس تحریک کو آگے بڑھانے کےلئے کے وی آئی سی کےلئے یہ حقیقت میں فخر کا لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا یہ خواب اور نظریہ ہے کہ وہ ہمارے سماجی تانے بانے کے اس آلے کو عالمی سطح پر لے کر جائیں ۔ہمارے وزیراعظم کے نظریے کو برقرار رکھتے ہوئے،کے وی آئی سی خصوصی طورپر اس کووڈ 19 کے دور میں دلتوں کی زندگی کو بڑھانے اور اپنے منصوبوں اور پروگراموں کے ساتھ غریب سے غریب گھر کو روشن کرنے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے۔ کے وی آئی سی ملک کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، اور یہ پچھلے آٹھ برسوں میں 6.28%سے 28% کےلیپ اضافے میں بھی جھلکتا ہے،جس کی کھادی اور گرام ادھوگ کاریگروں کو بااختیار بنانے میں فخر کی مدت کے طورپر نشاندہی کی جاسکتی ہے۔
ایک بار پھر سے کے وی آئی سی ،ممبئی میں چرخے کا قیام ہمارے کاریگروں کےلئے ایک خراج عقیدت ہے جنہوں نے گاندھی جی کے ذریعہ قائم وراثت کےتئیں اپنی زندگی مختص کردی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پچھلے چار برسوں میں کے وی آئی سی نے ملک بھر میں زبردست چرخے ہماری آزادی کی لڑائی میں ان کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو یاد دلانے کےلئے لگائے تھے۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈا، نئی دہلی جہاں دنی اکا سب سے بڑا چرخہ ہے،کناٹ پلیس کے راجیو چوک پر زبردست اسٹیل کا چرخہ ہے ،چرخہ پارک میں اسٹیل کا چرخہ ،موتیہاری میں گاندھی میوزیم کے سامنے اسٹیل کا چرخہ اور سابرمتی ریور فرنٹ پر اسٹیل کا چرخہ ۔
اس سے پہلے یکم اکتوبر 2020 کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش سے پہلے کی شام کے وی آئی سی کے صدر نے سی ای او کے وی آئی سی کے تعاون سے ملک بھر میں کھادی اور گرام ادھوگ کی 150 سرگرمیوں کا افتتاح کیا،جس میں فروخت آؤٹ لیٹ اور ورک شیٹ کا افتتاح ،کمہاروں کے پہیوں پر ٹریننگ ،کاریگروں میں شہد کی مکھیوں کے بکسےاور چرخوں کی تقسیم ویڈیوں کانفرنسنگ کے ذریعہ سے اسفوری اور پی ایم ای جی پی یونٹوں کا افتتاح شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگراموں کا مقصد پائیدار مقامی روزگار پیدا کرنا اور کاریگروں کو بااختیار بنانا ہے۔
کے وی آئی سی احاطے میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کے وی آئی سی کی چیف ایگزیکیوٹو افسر ،محترمہ پریتا ورما نے کہا،گاندھی جی کا چرخہ لگانا کے وی آئی سی کےلئے فخر کی بات ہے کیونکہ گاندھیائی نظریوں پر مبنی روزگار مہیا کرنے اور لوگوں کے درمیان خود کفالت پیدا کرنے اور خود کفیل بھارت کے تئیں ایک مضبوط دیہی طبقے کے جذبے کی تعمیر کرنے کےلئے زمینی سطح پر مسلسل کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے وی آئی سی اپنے نظریے کی توسیع کرتے ہوئے اور نئے راستوں پر کام کرتے ہوئے کامیابی کےنئے راستے پر کاروبار کررہا ہے۔
اس بہترین موقع پر،کے وی آئی سی ملک بھر میں اپنے محکمہ جاتی فروخت آؤٹ لیٹ کے ذریعہ سے بیچے جانے والے سبھی کھادی اور گرام ادھوگ مصنوعات پر محدود مدت کےلئے 20 فی صد کی چھوٹ دے رہا ہے۔
اس دن کے وی آئی سی کے ذریعہ وسیع مزدوری کے عطیہ کی سرگرمی کے حصہ کے طورپر اپنے رہن سہن کو صاف شفاف رکھنے کےلئے سبھی کے درمیان تحریک پیدا کرنے کےلئےسوچھتا مہم کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
*************
ن م :ا م
U:6034
(Release ID: 1661217)
Visitor Counter : 139