وزارت آیوش

آیوش سیکٹر کی ابھرتی ہوئی آئی ٹی پر مبنی آیوش گرڈ کا نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے ساتھ آپریشنل انضمام ہوگا

Posted On: 02 OCT 2020 11:45AM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے سکریٹری   ویدھ راجیش کوٹیک کی صدارت میں حال ہی میں مکمل ہوئی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں آیوش سیکٹر  کے ابھرتے ہوئے آیوش گرڈ      کے نشنل  ڈیجیٹل ہیلتھ  مشن (این ڈی ایچ ایم) کے ساتھ آپریشنل انضمام کی حمایت کی گئی ۔ آیوش گرڈ ٹیم اور این ڈی ایچ ایم پہلے ہی اس معاملے میں متعدد تبادلہ خیال کر چکے ہیں اور اس میں ملوث طریقوں کے بارے  میں تفہیم تک پہنچ چکے ہیں ۔ یہ انضمام صحت کی ضروریات کے لئے مختلف متبادل کا فائدہ اٹھانے کےلئے عوام کےلئے بے حد فائدہ مند ہوگا۔ انضمام سے صحت کی دیکھ بھال کے آیوش کے مضامین کے مرکزی دھارے میں بھی تیزی آئے گی۔

آیوش کے سکریٹری نے آیوش گرڈ پروجیکٹوں کے تحت کی گئی آئی ٹی کی پہلوں کی حالیہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ ایسا دیکھا گا  ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں آیوش گرڈ پروجیکٹ آیوش سیکٹر  میں ڈیجیٹل خلا کو پُر کرنے اور مختلف آئی ٹی ہیلتھ  کیئر پروجیکٹوں کونافذ کرنے میں بھی کامیا ب رہا ہے۔

وزارت نے2018 میں ایک وسیع آئی ٹی بنیاد بنانے  کےلئے آیوش گرڈ پروجکٹ  کا آغاز کیا تھا۔ پورے آیوش سیکٹر  کے ڈیجیٹلائزیشن  سے  تحقیق ، تعلیم، صحت کے مختلف پروگراموں اور منشیات کے ضوابط سمیت سبھی سطحوں پر صحت کی دیکھ بھال  تک پہنچ کے علاقوں  میں تبدیلی ہوگی۔ یہ ملک کے شہریوں سمیت آیوش کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے فائدہ مند ہوگا اور اس کے نتیجے  میں صحت کی دیکھ بھال میں مختلف قومی اور عالمی اہداف حاصل کرنے میں   مدد ملے گی۔

پروجیکٹ میں اب تک نافذ کی گئیں مختلف پہلوں میں سب سے اہم آیوش صحت منجمنٹ اطلاعاتی نظام (اے ایچ ایم آئی ایس) ہے۔ بنیادی طورپر ،تھیران پر مبنی ،چنئی میں واقع سدھا تحقیقی کونسل کے ذریعہ تیار ایک اے ایچ ایم آئی ایس ہے۔اے ایچ ایم آئی ایس اب آیوش وزارت کے تقریباً 100 کلینیکل اداروں کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے ایک مضبوط کلاؤڈ پر مبنی اطلاعاتی نظام کے طورپر ابھرا ہے۔اس کے علاوہ ،حال ہی میں بنگلور میں میسرس انڈیا الیکٹرانکس لیمیٹیڈ (بی ای ایل) کی خدمات کے دائرے کو تیزی سے بڑھانے کے لئے فہرست میں  شامل کیا گیا ہے۔ وزارت مرکزی حکومت کے دائرے سے باہر آیوش اکائیوں کو اے ایچ ایم آئی ایس تعینات کرنے کی بھی تیاری کررہا ہے تاکہ پورا آیوش سیکٹر اس کا استعمال کرسکے۔

وزارت کے متعلقہ محکموں کے فوری مطالبات کو پورا کرنے کےلئے آیوش گرڈ کی ایک اور کامیابی آیوش سنجیونی موبائل ایپ اور یوگ لوکیٹر ایپ تیار کرنا اور عمل درآمد کرنا ہے۔ان ایپلیکیشنز کی مشترکہ ڈاؤن لوڈ تعداد چھ لاکھ ہے اور اطمینان بخش طریقےسے کم وقت میں بڑے شائقین تک پہنچنے کے اپنے مقصد کا حصول ہے۔ کووڈ -19 کی وبا کے ابتدائی ہفتوں کے دوران وزارت نے کووڈ -19 انپٹ کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ آیوش رضاکاروں کو جمع کرنے کے لئے کئی کراؤڈ سورسنگ سرگرمیاں شروع کیں۔ اس کے علاوہ ،حالیہ وقت میں معلومات کےلئے ایک کووڈ -19 ڈیش بورڈ بھی قائم کیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن سے متعلق کئی رکاوٹوں کے باوجود آیوش گرڈ پروجیکٹ صحت کے بحران کے انتظام  سے متعلق ایسی اہم پہل کرنے کے قابل تھا۔

آیوش گرڈ کے تحت ،پنے میں واقع سی ڈیک کے ساتھ مل کر آیوش پروفیشنل کے لئے ایک خاص طورپر تیار آئی ٹی کورس تیار کیا گیاتھا۔

اس پہل کے تحت حکومت سے دائرہ اختیار سے باہر کچھ حصہ داری رکھنے والی تنظیموں سمیت تقریباً 200 پیشہ وروں کو اس پہل کے حصہ کے طورپر تربیت دی گئی تھی۔ اس سے آیوش سیکٹر میں ڈیجیٹل خلا کو پُر کرنے میں کافی مدد ملی ہے اور یہ پیشہ ور علاقے کے ڈیجیٹلائزیشن کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔آیوش گرڈکے حصہ کے طورپر عمل درآمد دیگر کامیاب پروجیکٹوں میں یکم نومبر 2019 کو سدھ سسٹم میں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر سی ڈیک کے ساتھ شروع کیا گیا ٹیلی میڈیسن پروگرام شامل ہے ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ہومیوپیتھی اور آیروید نظاموں کے لئے بھی کار آمد ہے۔اس کے ذریعہ سے تقریباً 20,000 لوگوں نے خدمات لی ہیں۔

آیوش ایجوکیشن کی حمایت کرنے کےلئے ایک پروجیکٹ آیوش نیکسٹ کے نام سے شروع کیا جارہا ہے۔ یہ تیار کیا گیا ہے اور جلد ہی آن لائن شروع ہونے کی امید ہے۔

آیوش گرڈ پہل کے جز آیوش سیکٹر کے سبھی کام کے علاقوں جیسے طبی خدمات،تعلیم ،آیوش تحقیق ،مرکزی شعبہ اور مرکز کے ذریعہ اسپانسر منصوبے،ٹیچنگ پروگرام، شہری خدمات کا مرکز ،ڈرگ لائسینسنگ پورٹل اور میڈیا تشہیر کا احاطہ کرے گا۔

آیوش گرڈ اپنے اہم پروجیکٹوں کے ذریعہ سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔تین سال کے اندر اس کے آٹھ لاکھ آیوش ڈاکٹروں اور تقریباً 50 کروڑ شہریوں کی خدمت کرنے والی ایک وسیع آئی ٹی بنیاد کے طورپر ابھرنے کی امید ہے۔

 

**************

 

ن م :ا م

U:6031



(Release ID: 1661213) Visitor Counter : 182