بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی کے ملازمین جموں و کشمیر میں گاندھی جینتی منائیں گے

Posted On: 02 OCT 2020 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 اکتوبر ، 2020      /  کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے جمعہ کو مہاتما گاندھی کے 151ویں یوم پیدائش کی تقریبات منانے کے لیے جموں و کشمیر میں روزگار کے بہت سے موقعے پیدا کرنے کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ کمہار سشکتی کرن یوجنا کے تحت کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونئے کمار سکسینہ نے بارہمولہ میں 100 کمہار کنبوں کو بجلی کے چاک تقسیم کیے اور گاندر بل اور پلوامہ ضلعوں میں کریول کڑھائی اور سوزنی کڑھائی میں کاریگروں کی تربیت کا  افتتاح کیا۔ انہوں نے بیڈ کے کام میں کریگروں کی تربیت کا بھی آغاز کیا جو ایک مقامی کاریگر ی ہے۔  تربیت کا یہ پروگرام جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلعے میں شروع کیا گیا۔

 

 

یہ سرگرمیاں  کے وی آئی سی کی طرف سے منعقدہ ان  150 بڑی  تقریبات کا حصہ ہیں جو اس نے پورے ملک میں   151ویں گاندھی جینتی منانے کے لیے منعقد کی ہے۔ امید ہے کہ ان سرگرمیوں سے جموں و کشمیر میں 500 سے زیادہ لوگوں کے لیے گزر بسر کا سامان فراہم ہوگا۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مقامی کے وی آئی سی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کڑھائی کے کام اور پیپر ماشی کے کام   خاص طور پر کشمیر کے ہاتھ سے بنائی ہوئی کاغذ کی مصنوعات کے لیے جموں و کشمیر میں  دو اسفُرتی  کلسٹر قائم کرنے کا عمل شروع کریں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے کاریگروں کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی کہ ان میں مٹی کے برتنوں سمیت کچھ بہت ہی منفرد انداز کی اشیاء بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

جناب سکسینہ نے کہا ’’ گاندھی جی نے کھادی کے ذریعے کشمیر کے عوام کو ہمیشہ بااختیار بنانے پر زور دیا۔ ہمارے وزیراعظم  کے دل میں بھی  کشمیر کے لیے  ایک خصوصی جگہ ہے اور کے وی آئی سی یہاں روزگار کے دیرپا موقعے فراہم کر کے وزیراعظم کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ کریول اور سوزنی کڑھائی ، پشمینہ شال ، پیپر ماشی اور اس کے مٹی کے برتن جیسے کشمیر کے بہت سے فنون کی بین الاقوامی سطح پر تعریف کی جاتی ہے۔   اگر کریگروں کو مناسب تربیت ، جدید ترین  آلات اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم  کیا جائے تو ان اشیا ء سے ان لوگوں کو یقیناً آتم نربھر بنایا جا سکتا ہے۔ ‘‘

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔10۔ 02

U – 6029



(Release ID: 1661211) Visitor Counter : 121