نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا نیا لوگو لانچ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگو کھیل کود میں عمدگی کے فروغ کے سلسلے میں ایس اے آئی کے تعاون کو نمایاں کرتا ہے

Posted On: 30 SEP 2020 5:28PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAIlogoeventAYN3.jpg

نئی دہلی، 30 ستمبر 2020: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا نیا لوگو لانچ کیا۔ اس تقریب میں کھیل کود سکریٹری روی متل، انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر جناب نریندر بترا اور ایس اے آئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان نے اسٹیڈیم میں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ شرکت کی۔ متعدد ایتھلیٹ حضرات، کوچ حضرات اور کھیل کود کے دیگر شائقین نے بھی اس تقریب میں ملک بھر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAIlogoevent10H9N.jpg

نئے ایس اے آئی لوگو کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ایس اے آئی کھیل کود ایکو نظام میں قائدانہ کردار ادا کرتی آئی ہے اور اس نے کھیل کود میں عمدگی کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کیاہے۔ اس نے ایتھلیٹ حضرات کو درکار ضروری مدد فراہم کی ہے تاکہ وہ اپنے کھیل کود کے کیرئیر کو آگے بڑھا سکیں اور حصولیابیوں سے بھرپور زندگی کی جانب قدم بڑھا سکیں اور کھیل کود کی دنیا میں اپنا نام روشن کر سکیں۔ متعدد معروف شخصیات کی کامیابی سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ ایک کھلاڑی کو ایس اے آئی میں آگے بڑھنے کے بڑے عمدہ مواقع فراہم کرائے جاتے ہیں۔ لفظ ایس اے آئی بذاتِ خود مختلف النوع شراکت داروں کی قطار میں اس ادارے کو ایک منفرد شناخت عطا کرتا ہے اور یہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے شایانِ شان ہے۔ بھارتی ترنگا اور چکر کا نیلا رنگ قومی جوش و جذبے میں اضافہ کرتا ہے کیونکہ ایس اے آئی نے کھیل کود برادری کے چند ایسے بڑے ناموں کی پرورش کی ہے جو  مطلع عالم پر بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کھیل کو د کے سکریٹری جناب روی متل نے ایس اے آئی کو ایک نیا لوگو جس کے لئے بڑی تعداد میں اندراجات وصول ہوئے تھے، کا ڈیزائن وضع کرنے کی پہل قدمی کے لئے مبارکباد پیش کی۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SAIlogoeventsecondPicWYAQ.jpg

ایس اے آئی کو ملک میں اس وقت سے کھیل کود ایکو نظام میں محوری حیثیت حاصل رہی ہے جب 1982 میں اس کا قیام عمل میں آیا تھا اور یہ ادارہ ملک بھر کے بنیادی سطح کے ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت اور انہیں پروان چڑھانے میں سرگرم کردار ادا کرتا آیا ہے۔ نیا لوگو یا علامتی نعرہ ایس اے آئی کی کایہ پلٹ کے سفر کی علامت ہے جس سے ملک میں کھیل کود میں عمدگی پیدا کرنے کے لئے بنیادی سطح کے ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت اور پرورش کا پہلو اجاگر ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FN0C.jpg

ایس اے آئی کا لوگو

********

 

 

م ن۔اب ن

 (U: 5991)

 


(Release ID: 1660548) Visitor Counter : 154