بھارتی چناؤ کمیشن

کرناٹک لیجسلیٹو کونسل کے دو گریجویٹس اور دو ٹیچر حلقوں کا دو سالہ انتخاب

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2020 1:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 ستمبر،     کرناٹک لیجسلیٹو کونسل کے 4   عہدے کی مدت 30 جون 2020 سے موجودہ ممبروں کے ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے دو گریجویٹوں اور دو ٹیچروں کے حلقہ ہائے انتخاب ہیں۔ ان سیٹوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

حلقہ انتخاب کا نام

ممبروں کا نام

ریٹائرمنٹ کی تاریخ

کرناٹک گریجویٹس ’ جنوب مشرق

آر چوڑا ریڈی ، تھووپالی

 

 

30.06.2020

کرناٹک ویسٹ گریجویٹ

ایس وی سنکانور

کرناٹک  ٹیچر، نارتھ ایسٹ

شرنپّا متّور

بنگلور ٹیچر

پتّنّا

2۔  کووڈ-19 کی وجہ سے صحت کی ایمرجنسی کے تعلق سے غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور مجاز اتھارٹی ، چناؤ کمیشن کی طرف سے بحران پر قابو پانے کے قانون 2005 کے تحت جاری کردہ ہدایات اوراحکامات کے مطابق 8 جون 2020 کو آئین کی دفعہ 324 کے تحت جسے عوامی  نمائندگی کے قانون 1951 کی دفعہ 16 کے ساتھ پڑھا جائے، ہدایت کی تھی کہ متذکرہ بالا نشستوں کے سلسلے میں انتخاب کے عمل کو صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد ، بعد کی کسی تاریخ کو شروع کیا جائے۔

3۔ کمیشن نے کرناٹک کے  سی ای او کی طرف سے رپورٹ ملنے کے بعد اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ کرناٹک  لیجسلیٹو کونسل کے گریجویٹس اور ٹیچرز حلقوں  کا دو سالہ انتخاب مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق کرایا جائے۔

نوٹیفکیشن کا اجرا

یکم  اکتوبر ، 2020 (جمعرات)

نامزدگیوں کی آخری تاریخ

8 اکتوبر، 2020 (جمعرات)

نامزدگیوں کی جانچ پڑتال

9 اکتوبر 2020، جمعہ

امیدواروں کا نام واپس لینے کی آخری تاریخ

12 اکتوبر 2020، (پیر)

انتخاب کی تاریخ

28 ا کتوبر 2020، (بدھ)

انتخاب کے اوقات

صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک

ووٹوں کی گنتی

2 نومبر 2020، (پیر)

جن تاریخ سے پہلے انتخاب مکمل ہونے ہیں

5 نومبر 2020، (جمعرات)

4۔انتخابات کے سلسلے میں مثالی ضابطہ عمل فوری طور پر متعلقہ حلقوں میں نافذ ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ اس لنک کے تحت دیکھئے:

these- ان انتخابات کے بارے میں ماڈل ضابطہ اخلاق متعلقہ حلقوں میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ برائے کرم کمشن کی ویب سائٹ میں تفصیلات لنک کے تحت دیکھیں: https://eci.gov.in/files/file/4070-biennial-bye-elections-to-the-legislative-councils-from-council-constituencies-by-graduates%E2%80%99-and-teachers%E2%80%99-and-local-authorities%E2%80%99-constituencies-%E2%80%93-mcc-instructions-%E2%80%93-regarding/

5۔ تمام افراد کے لیے پورے انتخابات کے عمل کے دوران اپنائی جانے والی ہدایات

  1. ہر شخص انتخابات متعلق ہر سرگرمی کے دوران منھ پر ماسک لگائے گا۔
  2. انتخابی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ہال / کمرے /  احاطے کے داخلے پر:
  1. تمام افراد کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی۔
  2. تمام مقامات پر سینیٹائزر دستیاب کرایا ائے گا۔
  • iii. ریاستی حکومت اور وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق کووڈ-19 کے سلسلے میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے عمل کو اختیار کیا جائے گا۔
  • iv. 4۔ جہاں تک ممکن ہوگا ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے طریقے کو اپنانے کے لیے بڑے ہالوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انھیں استعمال کیا جائے گا۔
  1.  پولنگ عملے کے افراد، سکیورٹی افراد کو متعلقہ جگہوں پر لے جانے کے لیے کووڈ-19 کی ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے مناسب تعداد میں گاڑیوں کا استعمال کیا جائے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5949     

 


(ریلیز آئی ڈی: 1660230) وزیٹر کاؤنٹر : 203