محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف 1995 کے تحت  اسکیم سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کی سہولت اب امنگ ایپلی کیشن پر بھی فراہم ہے


ای پی ایف او خدمات سے سب سے زیادہ فائدہ امنگ ایپ پر اٹھایا گیا ہے۔ اگست 2019 کے بعد ایپ کو ملے 47.3 کروڑ ہٹس میں سے 41.6 کروڑ یا 88 فیصد ای پی ایف او خدمات کے متعلق تھے

Posted On: 28 SEP 2020 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28 ستمبر،     یونائیٹیڈ موبائل ایپلی کیشن فار نیو ایج گورننس (یو ایم اے این جی) کے سلسلے میں  ای پی ایف کے کھاتے داروں کے درمیان سب سے زیادہ  جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے اور انھوں نے وبائی بیماری کووڈ-19 کے دوران اپنے گھروں سے بغیر کسی دشواری کے ان خدمات کا فائدہ اٹھایا ہے۔ امنگ ایپ پر پہلے سے موجود 16 خدمات میں اضافہ کرتے ہوئے ای پی ایف او نے اب ایک اور سہولت کا آغاز کیا جس کے تحت ای پی ایش ممبر ایمپلائیز پنشن اسکیم 1995 کے تحت اسکیم سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اسکیم سرٹیفکیٹ ان ممبروں کو جاری کیا جاتا ہے جو اپنا ای پی ایف کنٹری بیوشن واپس لے لیتے ہیں لیکن ای پی ایف او میں اپنی رکنیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ریٹائرمنٹ کے وقت انھیں پنشن کے فائدے مل سکیں۔ کوئی شخص پنشن کا حقدار اسی صورت میں ہوتا ہے جب وہ 1995 کی ایمپلائیز پنشن اسکیم کا کم از کم 10 سال تک مسلسل ممبر رہا ہو۔ نئی ملازمت اختیار کرتے وقت اسکیم سرٹیفکیٹ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ اس کی پچھلی پنشن ایبل سروس کو  نئے مالک کے ساتھ کی جانے والی قابل پنشن ملازمت میں جوڑ دیا جائے، اس طرح پنشن کے فائدے کی رقم بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اسکیم سرٹیفکیٹ اس وقت بھی فیملی ارکان کے لیے مفید ہوتا ہے جب وہ مجاز ممبر کی بے وقت موت کی صورت میں فیملی پنشن سے فائدہ ا ٹھانا چاہیں۔

امنگ ایپ کے ذریعے اسکیم سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کی آسانی سے ممبروں کو جسمانی طور پر جاکر درخواست دینے سے راحت مل جائے گی، خاص طور پر وبائی بیماری کے دور میں اور اس طرح ان کا غیرضروری قانون کام بھی ختم ہوجائے گا۔ اس سہولت سے 5.89 کھاتے داروں کو فائدہ ہوگا۔ امنگ ایپ پر اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک سرگرم یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) اور ای پی ایف او کے ساتھ رجسٹرڈ ایک موبائل نمبر کی ضرورت ہوگی۔

کھاتے داروں کے دروازے تک جدید ٹیکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ پہنچانے سے ای پی ایف او امنگ ایپ پر انتہائی  مقبول سروس پرووائڈر ثابت ہوا ہے۔ اگست 2019 سے  اس ایپ پر جو 47.3 کروڑ ہٹس ہوئے ہیں ان میں 41.6 کروڑ یا 88 فیصد ای پی ایف او خدمات کے لیے تھے۔ بھارت میں جہاں  موبائل فون کے ذریعے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے، ای پی ایف او  زیادہ سے زیادہ خدمات کو ممبروں کے لیے ڈیجیٹل اعتبار سے امنگ ایپلی کیشن کے ذریعے دور دراز کے علاقوں تک میں قابل رسائی بنا رہا ہے۔

* امنگ کے بارے میں *:

امنگ (یونائیٹیڈ موبائل  ایپلی کیشن فار نیو ایج گورننس) کو الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  اور نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے تیار کیا ہے تاکہ بھارت میں موبائل کے چلن کو رفتار دی جاسکے۔

امنگ تمام بھارتی شہریوں کے لیے پورے ملک میں ای گورننس خدمات کی دستیابی کے لیے ایک اکیلا پلیٹ فارم ہے۔ یہ خدمات مرکزی حکومت سے مقامی حکومت کے اداروں تک اور دیگر شہریوں کی خدمات سے متعلق ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5926     

 



(Release ID: 1659950) Visitor Counter : 181