امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بقیہ تمام ریاستوں میں آج سے دھان/ چاول کی خریداری شروع
فورٹیفائیڈ چاول اسٹاک کی خریداری کیلئے گریڈ اے اور عام چاول کیلئے فورٹیفائیڈ چاول دانوں (ایف آر کے) کیلئے پہلی مرتبہ ایک جیسی تخصیص جاری کی گئی
Posted On:
28 SEP 2020 4:00PM by PIB Delhi
صارفین کے اُمور اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے نے خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 (خریف فصل) کے لئے دھان/ چاول کی خریداری کا کام شروع کرنے کیلئے بقیہ تمام ریاستوں کو بھی آج سے اجازت دے دی ہے۔ یہ حکم نامہ فوری طور سے (28ستمبر 2020) سے لاگو ہوگا۔ کیرل میں 21 ستمبر2020 اور پنجاب وہریانہ میں 26 ستمبر 2020 سے جاری خریداری کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اس سے کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کی فوری سہولت حاصل ہوگی۔
خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے نے جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران مرکزی پول کیلئے غذائی اجناس خریدنے کیلئے یکساں تفصیلات جاری کیے ہیں۔ یہ تفصیلات معیاری طریقہ کار نظام کے مطابق دھان/ چاول کے علاوہ جوار، باجرا، مکئی اور راگی جیسے دیگر غذائی اجناس کیلئے بھی جاری کئےگئے ہیں۔ ان تفصیلات میں ٹی ڈی پی ایس اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت عوامی نظام تقسیم کیلئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیئے جانے والے چاول کی خصوصیت بھی شامل کی گئی ہیں جو کے ایم ایس 21-2020 کیلئے چاول کیلئے ایک یکساں تفصیلات پر مبنی ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ ہے جب اے گریڈ اور عام چاول کے لئے فورٹیفائیڈ چاول دانوں (ایف آر کے) کے یکساں خصوصیات جاری کئے گئے ہیں۔ یہ فورٹیفائیڈ چاول کے ذخیرے کیلئے ہے۔ ایف آر کے (ڈبلیو/ ڈبلیو) کا ایک فیصد عام چاول ذخیرے میں ملایا جانا چاہئے۔ ریاستی حکومتوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں مناسب تشہیر کرکے کسانوں کو اس کے بارے میں جانکاری دی جانی چاہئے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کسان کو اس کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے اور اسٹاک کو لانے سے منع کرنے سے پوری طرح بچا جانا چاہئے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے کہا گیا ہے کہ خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں خریداری ایک مساوی تفصیلات کے مطابق ہی کی جانی چاہئے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ا ور ریاستوں کی خریداری ایجنسیوں کو پریشانیوں سے پاک خریداری اور کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت کی ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5932
(Release ID: 1659848)
Visitor Counter : 174