سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ایچ-سی این جی کے استعمال کے تعلق سے نوٹی فکیشن جاری کی گئی
Posted On:
28 SEP 2020 12:44PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 28ستمبر 2020 / نقل و حمل کے لیے صاف ستھرے ایندھن کا متبادل اختیار کرنے کی سمت میں ایک بڑے قدم کے طور پر، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے سی این جی انجنوں میں ایچ-سی این جی (18 فیصد ہائیڈروجن کے آمیزے کے ساتھ) کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت نقل و حمل کے لیے کلین فیولز کے تحت مختلف متبادل ایندھنوں کو نوٹیفائی کرتی رہتی ہے۔ بھارتی معیارات کے بیورو (بی آئی ایس) نے بھی ہائیڈروجن کے حامل ایچ سی این جی موٹر گاڑیوں میں استعمال کے مقصد سے اسپیسی فکیشنز (آئی ایس 17314:2019) وضع کی ہیں۔ صاف ستھری سی این جی کے مقابلے میں ایچ سی این جی کے استعمال سے اخراجات میں کمی کا مطالعہ کرنے کے لیے مخصوص سی این جی انجن پر جانچ کی گئی۔
مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989 میں میں ایچ سی این جی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کی غرض سے ترمیم کی گئی جسے وزارت کے ذریعے جی ایس آر 585 (ای) مورخہ 25 ستمبر 2020 کو شائع کیا گیا۔ اس سلسلے میں مسودہ ضوابط 22 جولائی کو عوام کے لیے عام کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں عوام سے کسی بھی طرح کا اعتراض یا مشورہ موصول نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ع ا ۔ ق ر )
U.NO. 5913
(Release ID: 1659733)
Visitor Counter : 226