وزارت آیوش

آیوش کے وزیر نے جموں وکشمیر میں پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور21 آیوش ہیلتھ اور ویلنس مراکز کو ای۔ لانچ کیا

Posted On: 26 SEP 2020 1:28PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیرمملکت( آزادانہ چارج) جناب شری پد نائک اور وزیراعظم کے دفتر اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  کے  وزیرمملکت(آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 25 ستمبر 2020 کو بھدروا میں ادویاتی پودوں کے لئے پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر کاسنگ بنیاد رکھا اور جموں وکشمیر میں 21 آیوش ہیلتھ اور ویلنس مراکز کاافتتاح کیا۔

ادویاتی پودوں کے لئے پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر کےقیام کا مقصدمقامی لوگوں کے ذریعہ پیدا کئے جانے والے اور جمع کئے گئے ہربل کچے مال کو سکھانے، چھٹائی، پروسیسنگ، تصدیق، پیکیجنگ اور محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے معیار کو بہتر قیمت مل سکے اور اس سے وابستہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو۔

اس پروگرام کے دوران جموںو کشمیر میں آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت 21 آیوش ہیلتھ اور ویلنس مراکز کابھی  افتتاح کیاگیا۔ بیماری کے بوجھ اور جیب کے خرچ کو کم کرنے کے لئے ان مراکز کے توسط سے ایک جامع طبی نظام بنایا جائے گا۔ آیوش کے ان اقدام کابنیادی مقصد ایک صحت مند طرز زندگی، کھانا، یوگا اور ادویاتی پودوں کے توسط سے بیماریوں کی روک تھام پر‘‘ اپنی دیکھ بھال آپ’’ کے لئے عوام کو اہل بنانا ہے۔

 جناب شری پد نائک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموںو کشمیر کے بھدروا علاقے میں ادویاتی پودوں کے لئے‘‘ پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر’’ کی اس علاقے کے لوگوں کی لمبے وقت سے مانگ تھی۔ انہوں نے اس حصے میں کئی ہمالیائی ادویاتی پودوں کی اقسام کی کھیتی کے بڑے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔ آیوش کے وزیر نے مرکزی حکومت کے ذریعہ امداد یافتہ پروگراموں کو نافذ کرنے میں مرکز کے زیرانتظام علاقہ کے اہل کاروں کی کوششوں کی تعریف کی  اور کہا کہ حکومت ہند جموںو کشمیر میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ سینٹر ادویاتی پودوں کی پیداوار اور اسے جمع کرنے والوں کے لئے فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بڑی تعداد میں روزگار بھی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ آیوش ہیلتھ   اور ویلنس پروگرام نہ صرف ضرورت مند لوگوں کو خدمات مہیا کرے گا بلکہ بین الاقوامی سطح پر آیوش کو فروغ دے گا۔

****

 

 

U- 5917

 


(Release ID: 1659732) Visitor Counter : 113