سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
گوالیار- مورینا فلائی اوور قوم کے نام وقف
Posted On:
28 SEP 2020 11:47AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 ؍ستمبر 2020: زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود ، دیہی ترقی اورپنچائتی راج اورڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج 108 کروڑ کی لاگت والے مدھیہ پردیش کے مورینا ٹاؤن میں این ایچ –3 پر 1.420 کلومیٹر فلائی اوور کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اس موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت کی ۔تقریب میں مرکزی وزرا جناب تھاور چند گہلوت ، جناب پھگن سنگھ کولستے ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (سبکدوش ) وی کے سنگھ ،مقامی ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، مرکزاور ریاست کے سینئیر افسران نے شرکت کی ۔
راجستھان میں دھول پوراور مدھیہ پردیش میں گوالیار کو جوڑنے والا یہ فلائی اوور طے شدہ 18 مہینوں کی مدت میں پورا ہوا ہے۔4 لین فلائی اوور کے ڈھا نچے کی کل لمبائی 780 میٹر ہے ۔دھول پور کی طرف 300 میٹر ریٹیننگ وال اپروچ اور گوالیار کی طرف 340 میٹر ریٹیننگ وال اپروچ ہے ۔فلائی اوور کے دونوں طرف سروس روڈ ہے۔ اس فلائی اوور سے مورینا شہر میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ بھی کم ہوگی اور اس کے نتیجے میں وقت کی بچت ہوگی اور ایندھن کی بربادی سے بچا جاسکے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زراعت کے مرکز ی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے اس پروجیکٹ کی جلد منظوری کے لئے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام کرنے کے لئے جنرل (سبکدوش) وی کے سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ روڈ کے اس اسٹریچ سے اس خطے میں آمدورفت میں آسانی ہوجائے گی ۔
وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اس فلائی اوور کی تعمیر کے ساتھ ہی آج تاریخ بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مورینا نے مرکز سے جو بھی مانگا تھا وہ اسے ملا ہے۔انہوں نے ضلع میں شروع کئے گئے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے مورینا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف ترقی کی کہانی دیکھیں بلکہ کھلےدل سے اس میں حصہ بھی لیں۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (سبکدوش) نے کہا کہ حکومت لوگوں کی سہولت کے لئے ترقی پر توجہ دے رہی ہے ۔ یہ موجودہ اسٹریچ اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ یہ خطے میں ایک بڑی رابطہ کاری سڑک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلائی اوور سے حادثات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
*************
م ن۔ن ا ۔رم
U- 5919
(Release ID: 1659731)
Visitor Counter : 196