صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحتیاب ہونے والے نئے مریضوں میں سے 76فیصد دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں

Posted On: 27 SEP 2020 1:05PM by PIB Delhi

 

پچھلے کئی دنوں سے ہندوستان میں لگاتار نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 92043 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صحتیاب ہونے والے نئے مریضوں کی تعداد میں دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا تعاون 76فیصد ہے۔

مہاراشٹر اس فہرست میں سرفہرست مقام پر ہے اور اس فہرست میں اکیلے 23000 سے زیادہ کا تعاون ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش کا نمبر آتا ہے جس نے اس فہرست میں 9000 سے زیادہ معاملات میں تعاون دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CK03.jpg

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کُل 88600 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نئے تصدیق شدہ معاملات میں  77فید کا تعاون ہے۔ مہاراشٹر اس فہرست میں سب سے اوپر ہے جس کا اس میں 20000 سے زیادہ کا تعاون ہے۔ اس کے بعد کرناٹک اور آندھراپردیش کا نمبر آتا ہے جنہوں نے اس فہرست میں بالترتیب 8000 اور 7000 سے زیادہ معاملوں کا تعاون دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MTMZ.jpg

24 گھنٹوں کے دوران 1124  اموات ہوئی ہیں۔

کووڈ کے سبب پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی اموات میں سے 84فیصد اموات دس ریاستوں / مرکز کے زیر  انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔

نئی اموات میں سے مہاراشٹر کا تعاون 430 اموات کےساتھ 38فیصد کا ہے۔ اس کے بعد کرناٹک اور تملناڈو میں بالترتیب 86 اور 85 موتی ہوئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VA3E.jpg

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5902



(Release ID: 1659681) Visitor Counter : 192