شہری ہوابازی کی وزارت

گھریلو پروازوں کے بحال ہونے کے بعد سے ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں نے ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کیا


25 مئی 2020 کے بعد سے ایک لاکھ سے زیادہ پروازیں چلائی گئیں
ہوائی جہازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ایک ہی دن میں بڑھ کر 119702 تک پہنچی

Posted On: 25 SEP 2020 4:08PM by PIB Delhi

ملک میں 25 مئی 2020 سے گھریلو اڑانیں بحال ہونے کے بعد سے شروع کی گئیں کل 108210 پروازوں کے ذریعے اب تک ایک کروڑ سے زیادہ لوگ سفر کرچکے ہیں۔ یہ جانکاری آج مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی جناب ہردیپ سنگھ پوری نے دی۔ جناب پوری نے مزید بتایا کہ گھریلو پروازوں کی خدمات اب کووڈ-19 سے پہلے کی حالت میں لوٹ رہے ہیں۔ انہوں ایک اتم نربھربھارت بنانے کی سمت ہندوستان کے سفر میں اس سنگ میل کے حصول میں سبھی فریقوں کو مبارکباد دی۔

شہری ہوابازی کے وزیر نے بتایا کہ 24 ستمبر 2020 کو ایک دن میں گھریلو اڑانوں سے سفر کرنے والے یا روانہ ہونے والے مسافروں کی کل تعداد 119702 اور واپس سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 121126 تھی۔ اس دوران روانہ ہونے والی کل پروازیں 1393 تھیں جبکہ آنے والی پروازیں 1394 تھیں۔ اس طرح کل 2787 پروازیں روانہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروازیں ملک کے اندر آئیں۔

مزید یہ کہ ملک بھر میں ایک دن میں ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی کل تعداد 240828 تھی۔کورونا وائرس کے پیش نظر گھریلو مسافر پروازوں کا آپریشن 25 مارچ 2020 سے بند کردیا گیا تھا۔ انہیں 25 مئی 2020 سے دوبارہ بحال کردیاگیا ہے۔

...............................................................

 م ن، ح ا، ع ر

U-5857


(Release ID: 1659484) Visitor Counter : 187