سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

گوالیار میں   معذور افراد کے کھیل کود   کے عالمی سطح کے  مرکز کے لئے  آج سنگِ بنیاد رکھا گیا

Posted On: 25 SEP 2020 4:52PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 ستمبر / سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت    کے   ڈی ای پی ڈبلیو ڈی   کے ذریعے  منعقدہ  ایک تقریب میں آج  مدھیہ پردیش کے گوالیار میں  معذوروں کے کھیل کود  کے لئے  ایک مرکز   کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔    اس موقع پر  زراعت اور کسانوں کی بہبود  ،    دیہی ترقی  ، پنچایتی راج  اور  خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت     کے مرکزی وزیر   جناب نریندر سنگھ تومر    ، گوالیار کے لوک سبھا   کے رکن پارلیمنٹ  جناب  وویک نارائن   شیج والکر   ، باغبانی اور  خوراک کی ڈبہ بندی کے ریاستی وزیر مملکت   ( آزادانہ چارج ) جناب بھرت سنگھ کشواہا    اور  مدھیہ پردیش حکومت   میں  توانائی کے وزیر جناب  پردیومن  سنگھ تومر  موجود تھے ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب  نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وہ  مدھیہ پردیش میں   دویانگ جَنوں کے لئے  کھیل کود کی ایک  عالمی  درجے کی سہولت  قائم کرنے   کے لئے   اقدامات کرنے  پر   سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر    تھاور چند گہلوت کے  ممنون ہیں ، جس کے نتیجے میں    گوالیار کے شہر میں ، اِس   سہولت کے لئے   سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ سردست  ملک میں  معذور افراد کے کھیلوں کے لئے  کوئی  تربیتی سہولت موجود نہیں ہے ۔  مجوزہ مرکز  معذوری   سے متاثرہ افراد کو   خصوصی تربیت  فراہم کرے گا ۔  اس سینٹر کا قیام   دویانگ جنوں میں  اپنی اہمیت کا احساس پیدا کرے گا اور انہیں سماج سے جوڑنے میں مدد کرے گا ۔

          مدھیہ پردیش کے گوالیار میں معذوری سے متعلق      کھیل کود کے مرکز   کے قیام کے لئے  کابینہ نے  28 فروری ، 2019 ء کو منظوری دی تھی ۔ اس مرکز کے قیام پر    تقریباً 170.99 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی ۔  یہ سینٹر  سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ – 1860  کے تحت  رجسٹرڈ ہوگا۔ مرکز کی مجموعی نگرانی کے لئے ایک گورننگ باڈی   ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری کی سربراہی میں  قائم کی گئی ہے ۔  پروجیکٹ کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کے سکریٹری   کی صدارت میں   پروجیکٹ  مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔

          یہ مرکز  معذوری سے متاثرہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ آرائی کے لئے  بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا تاکہ وہ ملک کے لئے  تمغے جیت سکیں ۔  اس میں  ایک آؤٹ ڈور ایتھلیٹک اسٹیڈیم ، انڈور اسپورٹس کمپلیکس   ، بیسمنٹ میں پارکنگ کی سہولیات ،  2 سوئمنٹ پول کے ساتھ  ایکویٹک سینٹر   ، کلاس روم کے ساتھ  ہائی پرفارمنس سینٹر  ، طبی سہولیات   ، اسپورٹس  سائنس سینٹر  ، کھلاڑیوں کے لئے ہاسٹل کی سہولیات   ،  لاکر  ، کھانے اور تفریحی سہولیات سمیت امدادی  سہولیات  اور ایڈمنسٹریٹیو بلاک شامل ہے ۔

          سینٹر میں  تربیت  ، سلیکشن   ، اسپورٹس اکیڈمک  اور   ریسرچ ، میڈیکل امداد ، شائقین کے لئے گیلری اور قومی / بین الاقوامی مقابلوں  کے لئے مناسب  جگہ  موجود ہو گی ۔  جن کھیلوں کے لئے تربیت کی نشاندہی کی گئی ہے ،  اُن میں  بیڈمنٹن ،  باسکیٹ بال ،  ٹیبل ٹینس ،  والی بال ، جوڈو ،  ٹیک وونڈو ، فینسنگ  اور رگبی بوکیا ، گول بال  ، فٹ بال  ، پیرا ڈانس اسپورٹس  ، پیرا پاور لفٹنگ   ، ایتھلیٹکس  ، تیر اندازی  ، فٹ بال  ، ٹینس  اور تیراکی  شامل ہیں ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-09-2020)

U. No.  5865

 


(Release ID: 1659326) Visitor Counter : 122