دیہی ترقیات کی وزارت
سیلف ہیلپ گروپ اورڈی اے وائی –این آرایل ایم ، ایم اوآرڈی کی ان کی فیڈریشن ملک بھرمیں صحت اور غذائی امورسے متعلق بیداری کو بہتربنانے کے راشٹریہ پوشن ماہ 2020 میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے
Posted On:
24 SEP 2020 1:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،25ستمبر :ہرسال ستمبرمہینہ راشٹریہ پوشن ماہ کے طورپر منایاجاتاہے تاکہ پوشن ابھیان (2018)کے تحت کھانے پینے کی عادتوں میں تبدیلی لائی جاسکے ۔ یہ ابھیان وزیراعظم نے نوجوانوں ، حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤوں اوربچوں میں کم غذائیت کو دورکرنےکے لئے شروع کیاتھا۔
اس سال راشٹریہ پوشن ماہ منانے کے لئے وزارت دیہی ترقی ، حکومت ہند کے ذریعہ ریاستی مشن کو تمام ضروری صلاح ومشورے اوررہنمائی فراہم کی جاچکی ہے ۔7ستمبر2020کو پوشن ماہ کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی پربات چیت کرنے کے لئے وزارت دیہی ترقی کے جوائنٹ سکریٹری کی صدارت میں تمام ریاستی مشن کے ساتھ ایک ویڈیوکانفرنس منعقد کی گئی تھی ۔پوشن ماہ کے قومی تھیم کے مطابق یعنی انتہائی شدت کے ساتھ کم غذائیت کے شکار بچوں کی شناخت اور دریافت ( ایس اے ایم ) اورکچن گارڈن کے فروغ کے لئے پودکاری کی تحریک کے طورپر ریاستی مشن درج ذیل سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں :
- جہاں کہیں بھی حالات بہترہوں وہاں پرکووڈ -19گائڈ لائن کے مطابق مناسب دوری ، ماسک پہننااورہاتھ دھونا یا سینی ٹائزرکا استعمال کرنا جیسی احتیاط برتتے ہوئے ایس ایچ جی ممبران اوران کی فیڈریشن کی سرگرم حصہ داری ۔
- کووڈ -19کے دوران 24-0مہینے کے بچوں میں امیونٹی بڑھانے کے لئے ماں کے ذریعہ بچے کو دودھ پلانے ، اضافی دودھ دینے بچوں میں انتہائی شدید کم غذائیت ( ایس اے ایم ) کی وقت سے پہلے شناخت جیسے جیسے امورپربات چیت کرنے کے لئے گروپ میٹنگ کاانعقاد ۔
************
(م ن ۔ق ت۔ ع آ )
U-5841
(Release ID: 1658984)
Visitor Counter : 187