صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت کے ای-سنجیونی اوپی ڈی نےافتتاح کے  چھ ماہ کے اندر تین لاکھ ٹیلی- کنسلٹیشن مکمل کیے


سرفہرست چار ریاستوں میں مستفدین کے ذریعے تقریباً 90 فیصد کا استعمال

Posted On: 24 SEP 2020 4:09PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ای-سنجیونی اوپی ڈی پلیٹ فارم نے تین لاکھ ٹیلی-کنسلٹیشن مکمل کرلیے ہیں۔ یہ تاریخی حصولیابی افتتاح کے چھ مہینے کے اندر حاصل ہوئی ہے۔

ای-سنجیونی اوپی ڈی خدمات نے کووڈ-19وبائی مرض کے دوران مریض سے ڈاکٹر تک ٹیلی میڈیسن فراہم کی ہیں۔اس میں جسمانی دوری کو یقینی بناتے ہوئے کووڈ-19کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کی ہے اور ساتھ ہی غیر کووڈ ضروری طبی نگہداشت کی سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔ٹیلی- کنسلٹیشن کی زیادہ تعداد شہریوں میں اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

ٹیلی-کنسلٹیشن میں 129801 ڈیجیٹل بات چیت کےساتھ تمل ناڈو سب سے اوپر ہے۔تمل ناڈو میں او پی ڈی کنسلٹیشن کے لئے 9 اگست تک 32035 رجسٹریشن ہوئے تھے اور اسی مہینے میں 19 تاریخ تک 56346 کنسلٹیشن فراہم کی گئی تھیں۔اس ریاست میں 8 ستمبر 2020ء تک تقریباً ایک لاکھ کنسلٹیشن(97204) رجسٹر کئے گئے۔ اس پلیٹ فارم نے کووڈ-19 سے بری طرح متاثر اس ریاست کو ضروری طبی نگہداشت ایسے نازک میں وقت میں فراہم کی، جب روایتی دواؤں کو وبائی مرض کے لئے خطرناک مانا جارہا تھا۔

تمل ناڈو کے بعد اس معاملے میں اترپردیش(96151کنسلٹیشنز)، کیرالہ (32921 کنسلٹیشنز) اور اتراکھنڈ (10391 کنسلٹیشنز) آتے ہیں۔ان چار ریاستوں میں مجموعی ٹیلی-کنسلٹیشنز کی تعداد 269264 ہے (یعنی کل کنسلیٹشنز کا89.75 فیصد)۔

 

ای-سنجیونی او پی ڈی میں گجرات اور جموں وکشمیر کو اور ای-سنجیونی(اے بی-ایچ ڈبلیو سی)سے چھتیس گڑھ کو شامل کرنے کے بعد ای –سنجیونی کا استعمال کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل تعداد بڑھ کر 26 ہو چکی ہے۔ ای-سنجیونی او پی ڈی کے لئے تقریباً 4600 ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے اور ای –سنجیونی کے نیشنل نیٹ ورک میں روزانہ  اوسطاً6000کنسلٹیشنز درج کی گئی ہے۔

ای –سنجیونی ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کو جو چیز خصوصیت عطا کرتی ہے، وہ یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم کا آپریشن اور مینجمنٹ انوکھے طریقے سے کیا جارہا ہے۔ریاستوں اور نافذ کرنے والی ایجنسی(سی-ڈی اے سی موہالی)کے درمیان قریبی اور اثر انگیز رابطہ کو یقینی بنایاجاتا ہے۔ اس سے صارفین کی طرف سے فوری فیڈ بیک حاصل ہوتا ہے، جو نافذ کرنے والی ٹیم کو فوراً متحرک کردیتا ہے۔اسی طرح ای –سنجیونی کی اثر انگیزی؍پیداواریت میں نہ صرف لگاتار اضافہ ہورہا ہے، بلکہ ریاستوں میں صارفین کو جب بھی ضرورت ہوتی ہے، اس میں نئی خصوصیات لگاتار  جوڑی جارہی ہیں۔

ای –سنجیونی پلیٹ فارم نے دو قسم کی ٹیلی میڈیسن خدمات فراہم کی ہیں، ڈاکٹر سے ڈاکٹر (ای-سنجیونی)اور مریض سے ڈاکٹر(ای –سنجیونی اوپی ڈی) ٹیلی-کنسلٹیشنز۔ اول الذکر کو آیوشمان بھارت ہیلتھ اور ویلنس سینٹر(اے بی-ایچ ڈبلیو سی)کے ذریعے نافذ کیاجارہا ہے۔اس  کامقصد سبھی 1.5 لاکھ ایچ ڈبلیو سی میں شناخت شدہ میڈیکل کالج اسپتالوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ‘ہب اور اسپوک’ماڈل کے تحت  نافذ کرنا ہے۔ ریاستوں نے ‘اسپوکس’ یعنی ایس ایچ سی، پی ایچ سی اور ایچ ڈبلیو سی میں ٹیلی-کنسلٹیشن خدمات مہیا کرانے کے لئے میڈیکل کالجوں اور ضلع اسپتالوں میں ڈیڈیکیٹڈ ‘ہبس’کی شناخت  اور تشکیل کی ہے۔

وزارت صحت نے کووڈ-19وبائی مرض کے مدنظر مریض سے ڈاکٹر تک ٹیلی میڈیسن کے لئے اپریل 2020ء میں دوسری ٹیلی-کنسلٹیشن سروس‘ای –سنجیونی اوپی ڈی’شروع کی تھی۔اس نے کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ غیر کووڈ-19 طبی نگہداشت  فراہم کرنے میں  اہم رول اداکیا ہے۔

 

********

 

م ن۔ق ت۔ن ع

(25.09.2020)

(U: 5832)



(Release ID: 1658938) Visitor Counter : 166