وزارت خزانہ
پانچ ریاستوں کو اصلاحات اہداف کو پورا کرنے پر 9913 کروڑ روپئے کے اضافی ادھار کی اجازت
Posted On:
24 SEP 2020 4:32PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے پانچ ریاستوں کو اوپن مارکٹ بروئنگ(اوا یم بی) کے ذریعے 9913 کروڑ روپئے کے اضافی مالیاتی وسائل اکٹھا کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ ریاستیں ہیں: آندھرا پردیش، تلنگانہ، گوا، کرناٹک اور تریپورہ، ان ریاستوں کے ذریعے ایک ملک ایک راشن کارڈ نظام کے نفاذ سے متعلق اصلاحات کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے بعد یہ اجازت دی گئی ہے۔حکومت ہند کے ذریعے دی گئی اضافی ادھار کی اجازت کی ریاست وار تفصیل درج ذیل ہے:
- آندھراپردیش – 2525 کروڑ روپئے
- تلنگانہ – 2508 کروڑ روپئے
- کرناٹک- 4509 کروڑ روپئے
- گوا- 223 کروڑ روپئے
- تریپورہ – 148 کروڑ روپئے
کووڈ-19 وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے مئی 2020 میں ریاستوں کو سال 21-2020 کیلئے مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) کے 2فیصد تک کے اضافی ادھار کی اجازت دی تھی۔ اس سے ریاستوں کو 427302 کروڑ روپئے دستایب ہوئے تھے۔ اس کا ایک فیصد ریاستوں میں چار مخصوص اصلاحات کے نفاذسے مشروط ہے۔ جہاں ہر ایک اصلاح وزن جی ایس ڈی پی کا 0.25 فیصد ہے:
- ایک ملک ایک راشن کارڈ نظام کا نفاذ،
- کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق اصلاحات،
- شہری مقامی بلدیاتی ادارے /یوٹیلیٹی اصلاحات، اور
- بجلی کے سیکٹرمیں اصلاحات
ایک فیصداضافی اُدھار کی حد کو 0.50 فیصد کی دو قسطوں میں جاری کیا جانا تھا۔ پہلا، تمام ریاستوں کو فوری طور پر جو غیرمشروط امداد تھی اور دوسرا، مذکورہ اصلاحات میں سے کم سے کم تین کو پورا کرنے کیلئے۔ حکومت ہند نے پہلے ہی جون 2020 میں ریاستوں کو او ایم بی کے طور پر پہلا 0.50 فیصد اکٹھا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے ریاستوں کیلئے 106830 کروڑ روپئے کی اضافی رقم دستیاب ہوگئی ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5825
(Release ID: 1658905)
Visitor Counter : 215