ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کے فروغ کےلئے آن لائن کورسز
Posted On:
18 SEP 2020 12:40PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہنرمندی اور تجارت کے فروغ کی وزارت کی پیش کردہ مثال کے طورپر ،8ستمبر 2020کو ایک اسٹینڈرڈ آپریٹریٹنگ پروسیجر(ایس او پی) جاری کیا ہے۔جس سے کووڈ19 لاک ڈاؤن کے بعد انڈسٹریل ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) اورنیشنل اسکل ڈولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے تحت قلیل مدتی تربیتی مراکز سمیت ہنرمندی اور کاروبار کی تربیت دینے والے اداروں یا ریاستی ہنرمندی کے فروغ کے مشن یا دیگر اداروں یا ریاستی وزارت یا محکموں ،چھوٹے کاروباروں کے فروغ کےلئے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی)،انڈین انسٹی ٹیو ٹ آف آنٹر پرینیورشپ (آئی آئی ای) اور ان کے تربیتی پارٹنرس میں تربیتی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔یہ ایس او پی کووڈ19 کی روک تھام کےلئے ان اداروں میں عمل میں لائے جارہے مختلف بنیادی اقدامات کے ساتھ مختلف عام احتیاطی تدابیر کی نشاندہی کریں گے۔
کووڈ19کی وبا نے کام کرنے کی جگہ پر انوکھی تبدیلیاں پیدا کی ہیں،جو پہلے ہی آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کی وجہ سے وجود میں آچکے ہیں اور جس سے کام کرنے کی جگہ کے کردار میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔صحت کے شعبہ سمیت دیگر تمام شعبوں میں جہاں ٹیلی میڈیسن اور سینیٹائیزیشن جیسے محکموں میں کورسز فروغ پارہے ہیں ،وہاں اسکلنگ ،ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
وزارت نے اپنے آن لائن پورٹل بھارت اسکلس ،جو 29مشہور کورسز کےلئے ڈیجیٹل شکل میں نصاب مہیا کرتا ہے اور71کورسز کےلئے ای لرننگ ویڈیو مواد اور کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت کُل 137 کوروباری کورسز آئی ٹی آئی سمیت دیگر نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) سے منسلک کورسز کےلئےکوشن بینک مہیا کرتا ہے، کے تحت ایک آن لائن ٹریننگ پروگرام کاآغاز کیا ہےجس سے لاک ڈاؤن کے دوران 9,38,851 ٹرینیز کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ،دیگر 1, 31,241 ٹرینیز نے بھارت اسکل موبائل ایپ کے ذریعہ آن لائن ٹریننگ کی سہولت حاصل کی ہے۔ اسی طرح وزارت کے تحت ایک خودمختارہ ادارہ ‘نیشنل انسٹرکشنل میڈیا انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایم آئی)’ نے 3080 آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جس سے 16,55,953 ٹرینیز کو فائدہ پہنچا۔اس کے علاوہ وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) کے صنعتی شراکت داروں جیسے کویسٹ الائنز ،آئی بی ایم،ناسکوم مائکروسوفٹ اور سی آئی ایس سی او نے ایک آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا جس میں 1,84,296 افراد نے حصہ لیا۔قلیل مدتی تربیت میں این ایس ڈی سی اسکلنگ ایکو نظام کے تحت بڑی تعداد میں ٹرینیز نے خدمات کی سہولت حاصل کی ،جو وزارت کے اسکل انڈیا اور ای لرننگ پورٹل سے مہیا کی گئی ہے۔
جو ہنرمندی کی رفتار میں تسلسل لانے کےلئے ٹیکنولوجی کو فروغ دیتا ہے اور ہنرمندوں کے سیکھنے کی رفتار کو ورچوؤل لرننگ اور ریموٹ کلاس روم کے ذریعہ فروغ دیتا ہے۔
یہ معلومات راجیہ سبھا میں آج ہنرمندی اور کاروبار کے فروغ کی وزارت کے وزیرمملکت جناب آر کے سنگھ نے ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
( م ن۔ ام (
U. No. 5667
(Release ID: 1657226)
Visitor Counter : 157