ریلوے کی وزارت

پورے بھارتی ریلوے میں " سووچھتا پکھواڑہ " منایا جا رہا ہے

Posted On: 20 SEP 2020 9:30AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،20 ستمبر / پورے بھارتی ریلوے میں 16 سے 30 ستمبر  ، 2020 ء تک " سووچھتا پکھواڑہ " منایا جا رہا ہے ۔ پکھواڑے کے پہلے دن   زونل ریلوے  کے تمام صدر دفاتر  ، ڈویژنل  دفاتر اور دیگر دفاتر میں  ریلوے کے ملازمین کو  سووچھتا کا حلف دلایا گیا ۔  پکھواڑے کے دوران اسٹیشنوں  ، ٹرینوں  ، پٹریوں  ، کالونیوں  اور ریلوے کے دیگر اداروں  کی  جامع صفائی ستھرائی اور سینیٹائزیشن  کا کام  کیا جا رہا ہے ، جس میں سب سے زیادہ  توجہ  پلاسٹک کے کچرے   کے بندوبست پر  دی جا رہی ہے ۔  پکھواڑے میں ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ ریلوے کے  احاطوں کو  صاف ستھرا رکھنے اور کوو ڈ- 19 سے متعلق احتیاط  برتنے کے ساتھ   بیداری پیدا کرنے  کے لئے آئی ای سی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ویبیناروں کا انعقاد کیا  جا رہا ہے ۔ اس مدت کے دوران  ریلوے  پٹریوں ، اسٹیشنوں  ، نالوں  ، بیت الخلاء ،  ریلوے یارڈ   اور ڈپو وغیرہ کی صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرے گی ۔

          ریلوے بورڈ نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام  ( یو این ای پی ) کی ساجھیداری میں شمالی ریلوے کے ذریعے  16 ستمبر ، 2020 ء کو "سووچھتا " پر  ایک ویبینار کا انعقاد کیا ۔   کووڈ وباء کے پیش نظر یہ ویبینار 16 ستمبر  سے شروع ہو کر 30 ستمبر ، 2020 ء کو ختم ہونے والے  سووچھتا پکھواڑے کے ورچوول آغاز  کے لئے  ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔

          ویبینار کے دوران  سرکاری ، غیر سرکاری اور  پرائیویٹ اداروں کے ماہرین  نے شرکاء سے خطاب کیا ۔ اس ویبینار میں بھارتی ریلوے کے مختلف محکموں کے  100 سے زیادہ  عہدیداروں نے شرکت کی ۔  اس اجلاس کے دوران ، جن  امور کو اجاگر کیا گیا ،  اُن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  • بھارتی ریلوے کے ذریعے ٹھوس کچرے کے بندوبست ، پانی کی بچت اور توانائی کی بچت کے لئے کئے گئے اقدامات ۔
  • بھارتی ریلوے کے اقدامات   کا  سووچھ  بھارت مشن کے ساتھ تال میل ۔
  •  ریلوے اسٹیشنوں کی گرین ریٹنگ  ( درجہ بندی ) ۔
  • پلاسٹک کچرے  سے نمٹنا ۔
  • سرکولر معیشت کے امکانات ۔

 

جن مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا ، اُن میں شمالی ریلوے کے پرنسپل  چیف  مکینیکل  انجینئر جناب ارون اروڑہ ،  یو این ای پی انڈیا آفس  کے کنٹری ہیڈ  جناب اتل  بگائی ،  یو این ای پی کی گڈوِل  سفیر  محترمہ دیا مرزا ، یو این ای پی  کے چیمپئن  آف ارتھ  اور وکیل  افروز شاہ  ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں  ایس بی ایم کے ڈائریکٹر جناب نوین اگروال  ، ماحولیاتی  بندوبست کے سینٹر  کے بانی ڈاکٹر پرساد  موداک ، سی آئی آئی جی بی سی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب  کے ایس  وینکٹ گری  ، چنتن  ماحولیاتی ریسرچ اور ایکشن گروپ کی محترمہ  چترا مکھرجی  اور فائنل  مائل کنسلٹنگ کے چیئرمین جناب بیجو  ڈومنک  شامل تھے ۔   

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  5662


(Release ID: 1656978) Visitor Counter : 186