صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے بڑی تعداد میں صحت یابی کا ریکارڈ قائم کیا


پچھلے 24 گھنٹے میں 94000 سے زیادہ لوگ شفا یاب ہوئے

Posted On: 20 SEP 2020 1:36PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،20 ستمبر / بھارت  میں  مسلسل دو دن سے 94000 سے زیادہ   لوگوں کی صحت یابی  کی اطلاع  ہے ۔

          پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں   94612 لوگوں کے صحت یاب ہونے کا اندراج کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی   صحت یاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد  43 لاکھ  سے زیادہ ( 4303043 ) ہو گئی ہے ۔  اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح  79.68 فی صد تک پہنچ گئی ہے ۔

          صحت یاب ہونے والے  افراد میں  60 فی صد  کا تعلق پانچ ریاستوں یعنی مہاراشٹر ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، اتر پردیش اور تمل ناڈو سے ہے ۔ مہاراشٹر  صحت یابی کے نئے معاملات میں 23000 سے زیادہ افراد کی شفا یابی کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔ کرناٹک اور آندھرا پردیش  دونوں میں  ایک ہی دن میں  10000 سے زیادہ لوگ شفا یاب ہوئے  ہیں ۔

 

 

          ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مصدقہ معاملات کی تعداد 92605 ہے ۔ 

          52 فی صد نئے متاثرہ افراد کا تعلق 5 پانچ  ریاستوں سے ہے ۔ یہی وہ ریاستیں ہیں ، جہاں صحت یابی کی تعداد بھی  سب سے زیادہ ہے ۔ مہاراشٹر میں  20000 سے زیادہ ( 22.16 فی صد ) نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک میں 8 – 8 ہزار سے زیادہ  لوگ متاثر پائے گئے ہیں ۔

 

 

          پچھلے 24 گھنٹے میں  1133 اموات درج کی گئی ہیں ۔

          کل  ، جو اموات درج کی گئی تھی ، اُن میں 37 فی صد کا تعلق مہاراشٹر ، کرناٹک ، اور اتر پردیش سے ہے ، جہاں بالترتیب 425 ، 114 اور  84 اموات درج کی گئیں ۔

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیرِ انتظام علاقے  کا نام

زیرِ علاج

20 ستمبر ، 2020 ء تک

مجموعی شفا یابی / چھٹی دی گئی لوگوں کی تعداد / مائیگریٹیڈ معاملات

20 ستمبر ، 2020 ء تک

میزان

1010824

4303043

1

مہاراشٹر

297866

857933

2

کرناٹک

98583

404841

3

آندھرا پردیش

81763

530711

4

اتر پردیش

66874

276690

5

تمل ناڈو

46453

481273

6

کیرالہ

37535

92951

7

چھتیس گڑھ

37489

46081

8

اڈیشہ

33202

141657

9

دلّی

32064

205890

10

تلنگانہ

30573

139700

11

آسام

29362

125543

12

مغربی بنگال

24648

193014

13

پنجاب

22399

70373

14

مدھیہ پردیش

21964

79158

15

ہریانہ

21682

86150

16

جموں و کشمیر ( یو ٹی )

21281

40265

17

راجستھان

17997

93805

18

گجرات

16022

102444

19

جھارکھنڈ

13548

55697

20

بہار

12629

153298

21

اترا کھنڈ

12465

27142

22

تری پورہ

6983

14810

23

گوا

5920

21760

24

پڈوچیری

4785

17209

25

ہماچل پردیش

4308

7484

26

چنڈی گڑھ

2911

6766

27

میگھالیہ

2038

2483

28

اروناچل پردیش

1957

5280

29

منی پور

1946

6723

30

ناگا لینڈ

1206

4171

31

لداخ ( یو ٹی )

993

2666

32

میزورم

588

990

33

سکم

426

1972

34

دمن اور دیو اور دادر اور نگر  حویلی

208

2677

35

انڈمان و نکوبار جزائر

156

3436

36

لکشدیپ

0

0

 

 

۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )  

U. No.  5659


(Release ID: 1656977) Visitor Counter : 250