وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ میں زرعی بلوں کی منظوری پر کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 20 SEP 2020 4:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 20 ستمبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں زرعی بلوں کی منظوری پر کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے اور اسے ہندوستانی زراعت کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا، ’’ہندوستانی زرات کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ! پارلیمنٹ میں کلیدی بلوں کی منظوری پر ہمارے کاشتکاروں کو مبارکباد، ان بلوں کی منظوری سے زرعی شعبے کے مکمل تغیر کی یقین دہانی ہوگی اور ساتھ ہی کروڑوں کاشتکار بااختیار بنیں گے۔

دہائیوں تک،  بھارتی کاشتکار مختلف بندشیں جھیلتے رہے اور انہیں بچولیوں کے ذریعہ ہراساں کیا جاتا رہا۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کیے گئے بلوں نے کاشتکاروں کو ان مصیبتوں سے آزادی دلائی ہے۔ یہ بل کاشتکاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی کوششوں کو تقویت فراہم کریں گے اور ان کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔

ہمارے زرعی شعبے میں جدید تکنالوجی کی اشد ضرورت ہے جو ہمارے محنت کش کاشتکاروں کو مدد فراہم کر سکے۔ اب، ان بلوں کی منظوری کے ساتھ، جدید تکنالوجی تک ہمارے کاشتکاروں کی رسائی آسان ہوجائے گی جس سے پیداواریت میں اضافہ ہوگا اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔

میں نے یہ پہلے بھی کہا ہے اور ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں:

’’ایم ایس پی کا نظام باقی رہے گا۔ سرکاری خرید جاری رہے گی۔ ہم یہاں اپنے کاشتکاروں کی خدمت کے لئے ہیں۔ ہم ہر ممکنہ حد تک ان کی مدد کریں گے اور ان کی آنے والی پیڑھیوں کے لئے بہتر زندگی کو یقینی بنائیں گے۔‘‘

 

*********

 

م ن۔ ا ب ن

U:5663

 


(Release ID: 1656967) Visitor Counter : 239