عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کووڈ – 19 کے دوران پنشن پانے والوں کی بہبود  کے لئے اقدامات

Posted On: 17 SEP 2020 5:12PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،17 ستمبر / شمال مشرقی خطے  کی  ترقی کے مرکزی  وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  کوو ڈ- 19 کے دوران  پنشن پانے والوں کے فائدے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

          کووڈ – 19 عالمی وباء  کی وجہ سے  نافذ لاک  ڈاؤن کے بعد سے  پنشن  اور پنشن پانے والوں کی بہبود  کے محکمے نے پنشن پانے والوں کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں تاکہ وقت پر  پنشن کے قرضے  کو یقینی بنایا جا سکے  اور  ریٹائرمنٹ کے فوائد انہیں صحت مند رکھنے میں مدد کریں  اور  کووڈ – 19 عالمی وباء کے دور میں انہیں  پوری طرح  صحت مند اور بیدار رکھیں ۔

          اس سلسلے میں کئے گئے اہم اقدامات / امدادی اقدامات مندرجہ ذیل میں دیئے گئے ہیں :

  • اس محکمے نے ایک ویب تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں تقریباً 20 بھارتی شہروں میں پنشن  پانے والوں کو ٹیلی گفتگو  میں شامل کیا گیا ، جس میں ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر  رندیپ گلیریا نے   کووڈ – 19 کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی تاکہ  پنشن پانے والوں کے خوف کو  دور کیا جا سکے  ۔
  • پنشن پانے والوں   کی  احتیاطی صحت دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے یوگا  کے بارے میں ایک ویب تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں  تقریباً 20 بھارتی شہروں کا احاطہ کیا گیا ۔ اس ویب کانفرنس میں یوگا کے  تربیت کار نے  براہ راست مظاہرے اور لیکچر کے ذریعے پنشن پانے والوں کو  یوگا کے فوائد سے مطلع کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران ، اُن کی قوت مدافعت کو بڑھانے  اور تندرست رہنے  کے بارے میں ، اُن کے سوالوں کا جواب دیا ۔
  • ایسے معاملات میں ، جہاں پی پی او ( پنشن پیمنٹ آڈر ) جاری کر دیا گیا ہے لیکن  سی پی اے او یا بینکوں کو  لاک ڈاؤن کی  وجہ سے نہیں بھیجا جا سکا ، اِس معاملے کو  کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ وہ  سی پی اے او اور بینکوں کے سی پی پی سی کو ہدایت دیں کہ وہ کووڈ – 19 عالمی وباء کی غیر معمولی  صورتِ حال کے دوران ، جب تک کہ معمول  کے حالات بحال نہیں ہوتے ، الیکٹرانک ذرائع کا استعما ل کرنے کی ہدایت دیں ۔
  • سی سی ایس  ( پنشن ) ضابطے – 1972 کے ضابطے 64 کو  کووڈ – 19 کی غیر معمولی صورتِ حال  کے دوران پنشن کے فوائد کی عبوری  اور فوری  منظوری کو یقینی بنانے کے لئے نرمی کی گئی ہے ، جس میں  ایسے ملازم کو فائدہ ہو گا ، جو   پنشن کے دعوے  کے اپنے فارم کو داخل نہیں کر پایا ہے ۔
  • مرکزی حکومت کے سول پنشن پانے والوں کے رہن سہن کو آسان بنانے  کی خاطر  ای – پی پی او  ( الیکٹرانک  پنشن پیمنٹ آڈر ) کو ڈیجی لاکر کے ساتھ مربوط کرنے  کی سہولت  فراہم کی گئی ہے ۔ اس پہل سے ڈیجی لاکر میں پی پی او کا ایک مستقل ریکارڈ  قائم ہو گا اور پنشن پانے والے اپنے پی پی او کی تازہ نقل کی کاپی / پرنٹ آؤٹ فوری طور پر حاصل کر سکیں گے ۔
  • ملک میں جاری کووڈ – 19 کے پیش نظر  بزرگ افراد کے کورونا  وائرس سے جلد متاثر ہونے کے امکانات کے پیش نظر  زندگی کا سرٹیفکیٹ  داخل کرنے کے وقت کی حد میں نرمی کی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت کے   تمام پنشن پانے والے افراد  یکم نومبر ، 2020 ء سے 31 دسمبر ، 2020 ء تک اپنا لائف سرٹیفکیٹ داخل کر سکتے ہیں ۔ البتہ 80 سال یا اس سے اوپر کی عمر  کے پنشن پانے والے   یکم اکتوبر ، 2020 ء سے 31 دسمبر ، 2020 ء تک اپنا  لائف سرٹیفکیٹ جمع کر سکتے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  5543



(Release ID: 1655965) Visitor Counter : 134