اسٹیل کی وزارت

صلاحیت سازی کیلئے اسٹیل کی وزارت کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات

Posted On: 16 SEP 2020 1:06PM by PIB Delhi

 

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ قومی اسٹیل پالیسی کا مقصد 31-2030 تک 300 میٹرک ٹن سالانہ خام اسٹیل کی پیداوار حاصل کرنا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اسٹیل کی وزارت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات ہیں:

  1. سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے ہندوستان میں پیدا کیے گئے اسٹیل کی خریداری کو فروغ دینے کیلئے گھریلو سطح پر تیار شدہ لوہا اور اسٹیل کے پروڈکٹس سے متعلق پالیسی۔
  2. گھریلو سطح پر پیدا کیے گئے اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کیلئے اسٹیل اسکریپ پالیسی ۔
  3. غیرمعیاری اسٹیل کی درآمدات اور مینوفیکچرنگ کو روکنے کیلئے اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈرجاری کرنا۔ اب تک 113  اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں۔
  4. اسٹیل کی درآمدات کے ا ندراج میں اضافہ کیلئے  اسٹیل درآمدات نگرانی نظام(ایس آئی ایم ایس)
  5. ویلو ایڈیڈ اسٹیل، ذیلی اسٹیل اور کیپٹل گڈس کیلئے مینوفیکچرنگ اکائیوں والے اسٹیل کلسٹرس کی تعمیر کو فروغ دینے کیلئےفریم ورک پالیسی مسودہ۔
  6. اسٹیل کے سیکٹر کیلئے خام میٹریل کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیل کی وزارت نے میعاد ختم ہونےوالے آئرن اور کانوں کو دوبارہ شروع کرنے، اسٹیل سی پی ایس ای کے ساتھ  کانکنی سے متعلق لیز کی توثیق کرنے، سی آئی ا یل / بی سی سی ایل کے ذریعے کوکنگ کوئلہ واشریز قائم کرنے، کوکنگ کوئلہ کانوں کی نیلامی / الاٹمنٹ  کرنے اور کوکنگ کوئلہ درآمدات کو متنوع بنانے کیلئے  کانکنی کی وزارت اور کوئلے کی وزارت کے ساتھ  قریبی اشتراک سے کام کیا ہے۔

اپریل- جولائی 2020 کی مدت کے دوران  اسٹیل کا صرفہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے درج ذیل ہے:

 

مہینہ

کُل ختم شدہ اسٹیل (غیر مرکب+ مرکب /زنگ سے مبرّا) اسٹیل کا صرفہ ہزار ٹن میں

سال 2019

سال2020

اپریل

7333

1092

مئی

8850

4720

جون

8589

6234

جولائی

8573

7405

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5520



(Release ID: 1655852) Visitor Counter : 92