سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اسپتالوں کے ہیلتھ کیئراور دیگر صحت ورکروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات

Posted On: 16 SEP 2020 1:11PM by PIB Delhi

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا معاملہ ایک ریاستی معاملہ ہے۔ کووڈ-19 وبا کے دوران صحت اور سیفٹی سے متعلق معاملات کے سبب ہلاک ہونے والے صفائی ملازمین نیز اسپتالوں کی صفائی اور میڈیکل فضلات کے اعداد وشمار مرکزی حکومت میں نہیں رکھے جاتے ہیں۔

ریاستوں سے کہا گیا تھا کہ انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دیں۔ اسپتالوں سے ایک نوڈل آفیسر کی شناخت کرنے کیلئے بھی کہا گیا تھا جو کہ صحت ورکروں کی نگرانی کریں گے اور ان کے خطرات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اعلیٰ خطرات کے حامل افراد کو سات دنوں کیلئے قرنطینہ کے تحت رکھا جاتا ہے۔ ان کے ایکسپوزر / طبی پروفائل کی بنیاد پر ڈاکٹروں، نرسنگ آفیسروں اور دیگر صحت ورکروں کیلئے نوڈل افسران اور ڈپارٹمنٹ کے سربراہ (یا ان کے ذریعے قائم کردہ ذیلی کمیٹی )کے ذریعے  ایک فیصلہ لیا جائیگا جو کہ اس کی مدت میں ایک ہفتے کی مزید توسیع کرسکتے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے 18 جون 2020 کو اسپتالوں کے کووڈ اور غیرکووڈ علاقوں میں کام کرنے والے صحت ورکروں کےبندوبست کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے حفظان صحت یا صحت ورکروں بشمول دیگر فیلڈ سطح کے ورکروں کیلئے پی پی ای کے معقول استعمال سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط میں پی پی ای کے قسم کے بارے میں بتلایا گیا ہے جس کو کام کی جگہوں میں استعمال کیا جانا ہے۔ اس میں ریاستی حکومتوں کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق طریقہ کار فراہم کرایا گیا ہے۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اسپتال کے کارکنان کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول  کے طریقہ کار سے متعلق  تربیت فراہم کریں۔ انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ٹریننگ ، صحت ورکروں کے تمام زمروں کیلئے آئی جی او ٹی پلیٹ فارم بھی دستیاب کرایا گیا تھا۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5517


(Release ID: 1655462) Visitor Counter : 183